ہڑتال کررہے ٹرانسپورٹ ملازمین کا معاملہ فوری حل کریں:بی جے پی
بنگلور۔5اگست (سالارنےوز)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ورکن اسمبلی بی وائی وجئےندرا نے وزےراعلیٰ سدارامیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہڑتال کرہے ٹرانسپورٹ ملازمین کے مسائل کا فوری حل نکالیں۔ آج شہر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہڑتال کی وجہ سے دیہی علاقوں میں اسکولی بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑاہے کیونکہ انہیں بسیں نہیں ملیں ۔ انہوں نے اس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ سرکاری بسوں کے بغیر کالج اور اسکول کے طلبہ مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے اعتراض کیا کہ گےارنٹی اسکےموں کی وجوہات سے دیہی علاقوں میں بس سرویس کاٹ دی گئی ہے۔ ایسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کہ کے اےس آرٹی سی اور دیگر ٹرانسپورٹ تنظیموں کے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکتیں۔ کئی مہینوں سے مالیاتی بحران ہے، اوراب مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے۔ اس لئے وزیراعلیٰ ان کے مطالبات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔ وزیراعلیٰ بلا تاخیرٹرانسپورٹ ملازمےن اور عہدیداروں کا اجلاس بلائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کا مسئلہ حل کیا جائے اور عام آدمی کو پریشانی پیدا کرنے سے روکا جائے۔ یہ وزیر اعلیٰ کا فرض ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ راہل گاندھی کے بنگلور دورے کے سبب وزیر اعلیٰ نے کل ٹرانسپورٹ ملازمین کی میٹنگ بلائی تھی جو ناکام ہوگئی۔ انہوں نے گذشتہ روز ایک خط لکھ کر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے بسیں چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ وہ پہلے بھی نظام کو سبوتاژ کرنے نکلے تھے۔ اب وہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھی مسائل پیدا کرنے جا رہے ہیں۔ اس موقع پراپوزیشن لیڈر آر اشوک، سابق نائب وزےراعلیٰ و ایم ایل اے ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن موجود تھے۔معلوم رہے کہ ریاست بھر میں ٹرانسپورٹ ملازمین آج مختلف مطالبات کی تکمیل کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال پر تھے۔ ملازمین کی ہڑتال سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چندشرپسندوں نے گدگ میں ٹرانسپورٹ کی بس پر پتھراو¿ کیا۔ چہارشنبہ کو بھی ہڑتال کا امکان ہے۔ اس تناظر میں اپوزیشن نے حکومت پر تنقید کی ہے۔

