urdu news today live

ہڑتال کی وجہ سے رےاست بھرمےں مسافروں کوپرےشانےوں کاسامنا
اضلاع اورقصبوں مےں لوگ پرائےوےٹ گاڑےاں استعمال کرتے ہوئے ڈےوٹی پرپہنچے
بنگلور۔5اگست (سالارنےوز) کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی سمیت 4سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کے ملازمین کی یونین کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال واپس لے لی گئی ہے۔ کارپورےشنوںکے رہنماو¿ں نے فوری طور پر بس سرویس شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 4 ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں نے تنخواہ کے بقایہ جات کی ادائیگی سمیت مختلف مطالبات کو لے کر منگل کو ہڑتال شروع کی تھی۔ شمالی کرناٹک، ساحلی اور ملناڈ اضلاع میں صبح سے ہی مسافربس ملازمےن کی ہڑتال کی وجہ سے پرےشانےوں کاسامنا کرتے رہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ہڑتال ملتوی کر دی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ اننت سباراو¿ نے میڈیا کو اس بارے میں جانکاری دےتے ہوئے کہاکہ ہڑتال کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ملازمین فوری طور پر بس سرویس شروع کر دیں گے۔ ہڑتال کی وجہ سے دور دراز سفر کرنے والوں کومشکلات کاسامناکرناپڑا۔ منگل کو ریاست بھر میں شروع کی گئی غیر معینہ مدت کی ہڑتال سے کلیان کرناٹک کا کلبرگی بھی متاثر ہوا۔ کلبرگی میں بھی بند شدید تھا اور چونکہ سڑک پر ایک بھی بس نہیں چل رہی تھی، اس لئے دور دراز کے اسکولوں، کالجوں اور ملازمتوں کو جانے والوں کوبہت مشکلات پےش آئےں۔ اس کے علاوہ وہ مسافر جو دور دراز کے مقامات بشمول اسپتالوں اور دیگر مقامات سے کلبرگی آئے تھے اور اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ رہے تھے، انہوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ صبح سے ہی مسافر معمول کے مطابق سنٹرل بس اسٹینڈ پر پہنچے۔ ٹرانسپورٹ ملازمین نے اصرار کیا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے وہ بس میں قدم نہیں رکھےں گے۔ اہلکاروں اور پولیس افسران نے انہیں منانے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال کے پیش نظر کلبرگی سٹی پولیس کمشنر ڈاکٹر شرنپا نے کلبرگی سنٹرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور بس کے سفر کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے چونکہ کے اےس آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے بعد کلبرگی کی کسی بھی سڑک پر بس کا کوئی نشان نہیں ہے تھا جس کی وجہ سے دیگر اضلاع اور قصبوں میں سرکاری ملازمتوں پر کام کرنے والے تمام ملازمین نے پرائیویٹ گاڑیوں کا سہارا لیا۔ ایک واقعہ یہ بھی ہوا کہ چار پانچ لوگ اکٹھے پرائیویٹ گاڑی بک کر کے اپنے کام پر چلے گئے۔ کچھ دوسرے عوام نے بھی بس کا انتظار نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنا کام مکمل کرنے کے لئے پرائیویٹ گاڑیاں کراےے پرےااپنے قرےبی دوست احباب کی گاڑےاں لےکر کاموں پرچلے گئے ۔اس کے علاوہ آج صبح سوےر ے جوافرادمختلف علاقوں سے شہرپہنچے انہوں نے مےٹروکواستعمال کےا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *