اقلیت اور اکثریت کے درمیا ن نفرت کا جواب کنڑا زبان سیکھ کر دیا جا سکتا ہے۔پرشوتم بلی ملے
عنقریب مساجد کے ائمہ وخطیب حضرات کےلئے کنڑا تربیتی پروگرام کا آغاز کیاجائے گا: ضمیر احمد خان
بنگلورو۔5 اگست (سالار نیوز) اقلیتی طبقات اور اکثریتی طبقات کے درمیا ن تعلقات کو خوشگوار بنانے کےلئے زبان کو اپنانا ہی بہترین طرےقہ ہے۔ عربی مدارس کے اساتدہ اور طلباءکو کنڑا تعلیم سے آراستہ کرنے کےلئے محکمہ¿ اقلیتی بہبود کی طرف سے شروع کیا گیا پروگرام اس سمت میں کافی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ ےہ بات منگل کے روز کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین ڈاکٹر ایم پرشوتم بلی ملے نے کہی۔ مدارس کے تقریباً180اساتذہ کےلئے کنڑا تعلیم کے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ زبان سے ناواقفیت کی بنا پر کسی بھی طبقے کو پشیمان نہیں کیا جانا چاہئے۔ لےکن جو لوگ علاقائی زبان سے واقف نہیں ان کو بھی اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ وہ جس علاقے میں رہتے ہیں وہاں کی زبان کو سیکھنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کےلئے کنڑا سیکھنا بہت ضروری اور اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی زبان کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہے۔ بلکہ ےہ مذاہب سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک اردو اکیڈمی کی خود مختاری کو برقرار رکھتے ہوئے اس کے ذریعے اردو زبان و ادب کی ترویج یقینی بنانے کےلئے اس کو محکمہ¿ کنڑا اینڈ کلچر میں دوبارہ منتقل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تمام زبانوں کی اکیڈمیاں کنڑا اینڈ کلچر محکمے کے تحت ہیں تو پھر صرف اردو اکیڈمی کو کیوں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اکیڈمی کو محکمہ¿ کنڑا اینڈ کلچر سے الگ کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔ موجودہ وزیر ضمیر احمد خان کو اس پر غور کرناچاہئے۔ محکمہ¿ کنڑا اینڈ کلچر کے تحت اگراردو اکیڈمی کے پروگراموں کو آگے بڑھایا جائے تو اس سے ان کو زیادہ مقبولیت ملے گی اور ان کی اہمیت بھی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگِ آزادی کے دوران ملک کے مسلمانوں نے صرف انگریزوں نہیں بلکہ انگریزی کی بھی مخالفت کی ۔ لیکن جب 1947ءمیں ملک آزاد ہوا اور انگریز ملک سے چلے گئے تو اس وقت مسلمانوں میں ےہ مایوسی بھی نہیں تھی کہ انہوں نے انگریزی نہیں سیکھی ۔ بلکہ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جیسا باوقار ادارہ اس ملک کو دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے کنڑا زبان سے دور رہنے کا فائدہ اٹھا کر فرقہ پرست طاقتوں کی طرف سے اقلیتی ا ور اکثریتی طبقوں کے درمیا ن نفرت کے بیج بونے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقات سے وابستہ لوگوں کو کنڑاسکھانے کی مہم میں کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ہر ممکن مدد دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی کی جانب سے ریاست کے 2500مدارس میں کنڑا تعلیم کا نظم آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے ہاو¿زنگ، اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مساجد کے ائمہ او ر خطیب حضرات کےلئے بھی کنڑا تعلیم کا انتظام کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری نصیر احمد، اقلیتی کمیشن کے چیرمین یو نثار احمد، اقلیتی ترقیاتی کارپویشن کے چیرمین بی کے الطاف خان اور دیگر موجود تھے۔


If you’re looking for a world-class betting destination—where luck, strategy, and professional service come together—then 23WIN is the place you can’t afford to miss.
🎯 Sign up today to fully enjoy a safe, rewarding, and thrilling betting experience, packed with exclusive promotions and endless excitement — all waiting for you at 23WIN!
Unquestionably believe that that you stated. Your favourite justification appeared to bee at the net
the easiest factor to have in mind of. I say to you, I certgainly get irked even as folks think abolut worries that they just do not recognize about.
You contrlled to hitt thhe nail upon the highest as smartly as oulined out the whole thing without having
side-effects , other folks could take a signal. Will prokbably be back to get more.
Thanks https://www.03247.com.ua/list/530661
Unquestionably believe that that you stated. Your favourite justification appeared tto
be at the net the easiest factor to have in mind of.
I say to you, I certainly get ireked even as folks think about worries that they just do not rwcognize about.
You controlled tto hit the nnail upon the highest as smartly as outlined out the whole thing
without having side-effects , other folks could tzke a signal.
Will proobably bbe back to get more. Thanks https://www.03247.com.ua/list/530661