urdu news today live

ٹیانری روڈ پر پائپ لائین بچھانے کا کام جلد پورا کرنے کنٹراکٹروں کو ہدایت
ڈبل ڈیکر سڑک کے بن جانے سے علاقے میں ٹرافک کا مسئلہ سلجھ سکے گا: سرینواس
بنگلورو۔5 اگست (سالار نیوز) شہر کے ٹیانری روڈ پر جاری بڑے ڈرائنیج پائپ لائین بچھانے اور نالیوں کی تعمیر کا جو کام جاری ہے اس کو تیزی سے پورا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کنٹراکٹروں سے کہا گیا ہے کہ کام کو معیاری انداز میں مکمل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کو اس کام کی وجہ سے دشواری نہ ہونے پائے۔ ےہ با ت منگل کے روز پلی کیشی نگرکے رکن اسمبلی اے سی سرینواس نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حلقے بھر میں متعدد مقامات پر سڑکوں کی وہائیٹ ٹاپنگ کا کام جاری ہے۔ فریزر ٹاو¿ن کے ماسک روڈ پر کام تکمیل کے مراحل میں ہے اور ایم ایم روڈ پر کام تقریباً50فیصد پورا ہو چکا ہے۔ ان کے حلقے کی مصروف ترین سڑک ٹیانری رو ڈ جہاں ٹرافک کافی زیادہ ہے اور ہر دن ہزاروں کی تعداد میں بڑی چھوٹی گاڑیاں گزرتی ہیں، اس سڑک پر بھی وہائیٹ ٹاپنگ کرنے کے منصوبے کے تحت پائپ لائن بچھانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کےلئے عوام کو تھوڑی بہت دشواری ضرور ہو گی۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ےہ بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ ان کو پانی اور ڈرائنیج کے جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ان کو مستقل طور پر ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھدائی کے عمل سے کچھ لوگوں کو پریشانی اٹھانی پڑی ہے اس کا انہیں افسوس ضرور ہے لیکن اگراس کام سے بہت بڑی آبادی کو سہولت ہو رہی ہے تو چند لوگوں کو اس کےلئے قربانی دینی ہو گی۔ ٹیانری روڈ میں نالے کی تعمیر کے مرحلے میں چندپرانی دکانوں اور مکانوں کی دیواروں کو نقصان پہنچنے کی شکایت کے بارے میں اے سی سرینواس نے کہا کہ اس سڑک کے فٹ پاتھ اور نالیوں کے اوپر جن لوگوں نے دیواریں تعمیر کر لی تھیں، کھدائی کے دوران ان کی دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔ پہلے ہی اگر انہوں نے سرکاری زمین کو چھوڑ کر تعمیر کی ہو تی تو ایسا نہیں ہو تا۔ کئی دہائیوں کے بعد ٹیانری روڈ کی دونوں جانب نالیوں کی صفائی اور تعمیر کا کام ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے جن لوگوں نے نالیوں پر دیوار اور چبوترے بنا لیے تھے، ان کو ڈھا دیا گیا ہے۔ اس میں محکمہ یا کنٹراکٹر کی کوئی غلطی نہیں۔ اس کے باوجود بھی انہوں نے ہدایت دی ہے کہ جن لوگوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے ان کو کچھ معاوضہ دیا جائے۔ٹیانری روڈ کو وسیع کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر ڈبل ڈیکر سڑک کی تعمیر کرنے ریاستی حکومت کا منصوبہ ہے اس سے ےہاں ٹرافک کے مسئلہ کو کافی حد تک نپٹنے میں مدد مل جائے گی۔

One thought on “

  1. If you’re looking for a world-class betting destination—where luck, strategy, and professional service come together—then 23WIN is the place you can’t afford to miss.

    🎯 Sign up today to fully enjoy a safe, rewarding, and thrilling betting experience, packed with exclusive promotions and endless excitement — all waiting for you at 23WIN!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *