راہل گاندھی کے دھماکہ خیز انکشافا ت کی روشنی میں
منصور علی خان ہیں بنگلورو سنٹرل کے اصلی فاتح،
خضوصی تجزےہ: رضوان اللہ خان، چیف رپورٹر
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے جمعرات کے روز بنگلورو سنٹرل پارلیمانی حلقہ میں آنے والے مہا دیو پورا اسمبلی حلقہ میں ہونے والی ووٹوں کی چوری کے جو انکشافات کئے ہیں دراصل ےہی چوری جواں سال کانگریس رہنما اور اس حلقہ کے کانگریس امیدوار منصو ر علی خان کی بہت کم فرق محض 32ہزار ووٹوں سے ہار کا سبب بنی۔ راہل گاندھی نے اس حلقہ میں ہونے والی دھاندلیوں کا جس باریکی سے جائزہ لیا ہے اور اس کی دھماکہ خیز تفصیلات عوام کے سامنے لائی ہیں اس سے اتنا تو طے ہے کہ بنگلورو سنٹرل لوک سبھا حلقہ سے اصل فاتح منصور علی خان ہی ہیں۔ وہ تو مہا دیو پورا کی دھاندلی تھی جس نے بی جے پی کے امیدوار پی سی موہن کو جتا دیا۔ شروع سے ہی لوگوں کا ےہ ماننا تھا کہ 2024کے لوک سبھا انتخابات میں بنگلورو سنٹرل سے بی جے پی کا جیتنا مشکل ہے۔ اور منصور کی طرف سے پی سی موہن کو زبردست ٹکر دی جا رہی ہے۔ ہوا بھی یونہی۔ بجز مہا دیو پورا تمام اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی کے مرحلہ میں منصور علی خان نے تقریباً87ہزار ووٹوں کی برتری حاصل کرلی تھی ۔ لےکن آخری مرحلہ میں جب مہا دیو پورا کے ووٹوں کی گنتی شروع کی گئی تو اس میں منصور علی خان پر پی سی موہن نے 32ہزار ووٹوں کی برتری حاصل کر لی۔ صرف اس ایک اسمبلی حلقہ سے موہن نے 1.14لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل کر کے الیکشن جیت لیا۔ لیکن جب اس کی باریکی سے جانچ کی گئی تو ےہ بات سامنے آئی ہے اس حلقہ میں 1.05لاکھ سے زیادہ وٹ چوری کے ہیں۔ ان ووٹروں کا کوئی وجود ہی نہیں اور ےہ سارے فرضی ہیں۔ کیا فرضی ووٹوں کی بنیاد پر حاصل کی گئی جیت کو جیت مانا جا سکتا ہے؟۔ پھر اس حلقہ سے بی جے پی کی جیت کو جیت کےسے مانا جا سکے گا۔ اب جبکہ راہل گاندھی نے بنگلورو سنٹرل کے ووٹ گھوٹالے کو سامنے لا دیا ہے اس ملک کے الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان ثبوتوں کا جائزہ لے اور اگر کہیں کمی ہوئی ہے تو اس کا جائزہ لے اور اس کو دور کرنے کی کوشش کرے۔ ایسا کرنے کی بجائے جس نے اس دھاندلی کو بے نقاب کیا اسی کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مہا دیوپورا کے 1.05لاکھ چوری کے ووٹ نہ ہو تے تو شائد منصور علی خان بنگلورو سنٹرل حلقہ سے 60-70ہزار ووٹوں سے فاتح قرار دئےے جاتے ۔ حقیقت بھی ےہی ہے۔ راہل گاندھی کے انکشافات کے بعد اتنا تو طے ہو گیا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت مانے یا نہ مانے منصور علی خان ہی بنگلورو سنٹرل لوک سبھا حلقہ کے اصلی فاتح ہیں۔

