موصول نہیں ہوئی ہے۔
بادامی میں سدارامیا کےلئے میں نے 3ہزارووٹ خریدے تھے: سی ایم ابراہیم
بنگلورو۔9 اگست (سالار نیوز) سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہےم نے انکشاف کیا ہے کہ 2018کے اسمبلی انتخابات کے دوران بادامی حلقہ سے سدارامیا کو کامیاب بنانے کےلئے انہوں نے سابق وزیر بی بی چمن کتی کے ساتھ مل کر 3000ووٹ خریدے تھے۔ میسور میں کے ایس او یو میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم نے کہا کہ گنتی کے وقت سدارامیا خوف میں تھے کہ کہیں وہ ہار نہ جائیں اس وقت انہوں نے صورتحال کو سنبھالا ۔ سدارامیا بادامی میں محض 800-1000ووٹوں کے فرق سے جیت سکے۔انہوں نے کہا کہ سدارامیا کو انہوں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ ایک ہزار یا اس سے کم ووٹوں کے فرق سے ہی جیت سکیں گے ۔ اس مرحلہ میں انہوں نے چمن کتی کے ساتھ مل کر تین ہزار ووٹ خریدے۔ قرض رقم لے کر ےہ ووٹ خریدے گئے ۔ چھ مہےنے بعد سدارامیا نے قرضہ کی ےہ رقم لوٹائی۔ ابراہیم نے کہا کہ سدارامیا آج اگر ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں تو دلتوں اور غریبوں کے ووٹ کی بدولت ہیں ۔ دو بار وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں اب ان کو ےہ عہدہ کسی دلت کے حق میں چھوڑ دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دلتوں ،پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کو ابھی سے مضبوط کرنے کےلئے تیاری کرنی چاہئے۔ آنے والے دن ان کےلئے پریشان کن رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے دوران سدارامیا کو یقین تھا کہ وہ چامنڈیشوری اسمبلی حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، اس وقت انہوں نے ہی کہا تھا کہ اس حلقہ سے سدارامیا ہار جائیں گے۔ اس کے بعد ان کو بادامی اسمبلی حلقہ سے بھی انتخاب لڑنے کےلئے راضی کیا گیا۔

