لوک سبھا انتخابات : بنگلورو سنٹرل حلقہ کی ووٹر لسٹ غائب
الےکشن کمیشن کے ویب سائٹ سے اڑا دی گئی؟
بنگلورو۔9 اگست (سالار نیوز) بنگلورو سنٹرل لوک سبھا حلقہ میں آنے والے مہا دیو پورا اسمبلی حلقہ میں فرضی ووٹوں کے بارے میں کانگریس رہنما راہل گاندھی کے انکشاف اور بی جے پی پر ووٹ چوری کے الزامات کے بعد کرناٹکا چیف الیکٹورل آفیسر کی ویب سائٹ سے بنگلورو سنٹرل لوک سبھا حلقہ کی ووٹر لسٹ ویب سائٹ سے غائب ہو گئی ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ مہا دیو پورا اسمبلی حلقہ میں 100250فرضی ووٹوں کا اندراج کروایا گیا ہے جس کے دم پر بی جے پی نے انتخابات میں جیت درج کی تھی ۔ ان الزامات کے فوری بعد الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ سے 2024لوک سبھا انتخابات کی ووٹر لسٹ ہی غائب کر دی ہے ۔ووٹر لسٹ کی جانچ کرنے کےلئے اگر ویب سائٹ میں تلاش کی جائے تو اس کی تفصیلات دکھانے کی بجائے کوئی حرکت ہی نہیں ہو پا رہی ہے۔ مہا دیو پورا اسمبلی حلقہ کی ووٹر لسٹ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کی کوشش کی گئی تو ےہ بات سامنے آئی کہ ویب سائٹ میں ےہ فہرست موجود نہیں ہے۔ اسی طرح بی ٹی ایم لے آو¿ٹ، ورونا، چامراجا، داسر ہلی ، گووند راج نگر حلقوں کی بھی تفصیلات ڈاو¿ن لوڈ نہیں ہو پا رہی ہیں ۔ کمیشن کی طرف سے اس لسٹ کو ڈاو¿ن لوڈ کرنے کےلئے جو Captchaدیا جاتا ہے اس کو درج کرنے کے بعد بھی ڈاو¿ن لوڈ نہیں ہو پا رہا ہے۔ جبکہ2025کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ ڈاو¿ن لوڈ کی جا سکتی ہے۔اس سلسلہ میں جب بنگلور و سنٹرل کے کانگریس امیدوار منصور علی خان سے بات کی گئی تو انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ کمیشن کی ویب سائٹ پر 2024لوک سبھا انتخابات کی جو ووٹر لسٹ ہے اس میں بنگلورو سنٹرل کی ووٹر لسٹ ڈاو¿ن لوڈ کےلئے دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں جانچ کے بارے میں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے جو انکشافات کئے ہیں ان میں صداقت ہے اور الےکشن کمیشن اپنی ویب سائٹ سے ووٹر لسٹوں تک رسائی روک کر اس کا کھلا ثبوت پےش کیا ہے۔

