urdu news today live

الیکشن کمیشن کی نوٹسوں سے میں ڈرنے والا نہیں : نائب وزیر اعلی
بنگلورو۔11 اگست (سالار نیوز)نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران جو دھاندلیاں ہوئی ہیں ایک سیاسی جماعت کے ذمہ دار ہونے کے ناطے انہوں نے الیکشن کمیشن کے علم میں ےہ بات لائی ہے اس پر جانچ کرنے کی بجائے الےکشن کمیشن نے اگرانہی کو نوٹس جاری کر دی تو ایسی نوٹسوں سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں۔ شہر میں پےرکے روز اخباری نمائندوں سے با ت کرتے ہوئے شیو کمار نے راہل گاندھی اورا نہیں نوٹس دینے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے غلطی کی نشاندہی کروائی ہے۔ اس کی اصلاح کرکے مناسب قانونی کارروائی کرنے کی بجائے کمیشن اگر حقائق پر پردہ ڈالنے کےلئے فریادیوں کے حلاف کارروائی کرنے لگا تو اس کی معتبریت ختم ہو کر رہ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے ثبوتوں کے ساتھ انتخابی دھاندلیوں کو بے نقاب کر کے الیکشن کمیشن کی مدد کی ہے۔ اس کا شکر گزار ہونے کی بجائے معلومات فراہم کرنے والوں کو ہی نشانہ بنایا جائے تو ےہ سراسر زیادتی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کے معاملہ میں سارا سچ راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر ہی جاری کی ہیں ا اس کے بارے میں الیکشن کمیشن کو اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ان کو نوٹس جاری کئے جانے کے بارے میں شیو کمار نے کہا کہ ان کو جونوٹس دیا گیا ہے وہ واٹس ایپ پر بھےج دیا گیا ہے ۔ ےہ کوئی طرےقہ نہیں ہے۔ اس لئے وہ اس طرح کی نوٹس کے جوا ب دینے کے پابند نہیں۔ البتہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے بنگلورو سنٹرل حلقہ کے انتخابات کے بارے میں تفصیلات قانونی شکل سے مانگی ہیں،کمیشن نے اب تک فراہم نہیں کی ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی کو کمیشن کی نوٹس کے بارے میں کہا کہ اگر راہل گاندھی نے یا کسی اور کانگریس رہنما نے کچھ غلط کہا ہے تو کمیشن کو اختیارہے کہ وہ کارروائی کرے ۔ ہم نے الیکشن کمیشن کے علم میں انتخابی دھاندلیاں لائی ہیں ۔ اب کمیشن کا کام ہے کہ وہ فراڈ کےلئے ذمہ دار افراد کی نشاندہی کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کی مبینہ کوتاہی کے بارے میں تفصیلات سارے ملک کے سامنے رکھ دی ہےں۔ وہ اس ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کےلئے جو لڑائی لڑ رہے ہیں اس میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ کے دو دو شناختی کارڈ ہیں اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ اس معاملہ میں کارروائی کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *