urdu news today live

شہرمےں موسلادھاربارش ،طوفانی ہواسے کئی درخت زمےن بوس
رےاست مےں اےک ہفتہ تک شدےدبارش کی پےشگوئی ،17اضلاع مےں ےلوالرٹ
بنگلور۔13مئی (سالارنےوز)شہربنگلورکے مختلف علاقوں مےں منگل کی شام طوفانی ہوا،ژالہ باری کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ہواکی وجہ سے کئی درخت جڑسے اکھڑگئے ہےں۔درخت اورشاخوں کے گرنے سے پرےشانےاں ہوئی ہےں۔بارش کے پانی کی وجہ سے سڑکےں زےرآب آگئےں۔ شہرکے قلب مےںواقع مےجسٹک ،شےواجی نگر،ملےشورم،راجاجی نگر،ےشونت پور،رےس کورس،آنندراﺅسرکل،مائتری سرکل،ودھان سودھا، شےوا ننداسرکل ،کے آرسرکل کے اطراف واکناف بارش ہونے کی اطلاع ہے۔بارش کی وجہ سے کئی سڑکوں پرٹرافک جام ہوگےاتھا۔سڑکےں زےر آب آنے کی وجہ سے بی اےم ٹی سی بسوں مےں پانی گھسنے کے منظردےکھے گئے ۔بانسواڑی ،کلےان نگرمےں طوفانی ہواسے گھرکی چھت پراگاےاگےا باغےچہ اجڑگےا۔مانےتاٹےک پارک مےں موسلادھاربارش ہوئی ،سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے کئی کےلومےٹرتک سوارےاں رک گئی تھےں۔ٹےک پارک کااندرونی راستہ مکمل طورپرڈوب گےاتھا۔شہرکے کئی علاقوںمےں بڑے بڑے درخت اکھڑگئے۔گھرکے آگے کھڑی کی گئی کارپردرخت گرگےا ۔ونڈسن مےانرانڈرپاس سے پےالس گراﺅنڈتک سڑک پردرختوں کی شاخیںگری ہوئی تھےں۔
ہفتہ تک شدےدبارش :محکمہ موسمےات نے پےش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں ایک ہفتہ تک شدید بارشیں ہونے کاامکان ہے ۔ ساحل سمیت جنوبی اندرونی علاقوں کے 17 اضلاع کے لئے یلو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ نے 5 اضلاع میں بارش کے حوالہ سے پیش گوئی جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کی ہے کہ آنے والے دنوں میں ہاویری، بیدر، رائچور، وجئے پورہ اور بلاری اضلاع میں بارش ہوگی۔ اس لئے عوام کو یہ مشورہ دیا گےاہے کہ آپ اپنے آپ کو گرج، بجلی اور طوفان سے بچائیں۔ دکشن کنڑ، اڈوپی، جنوبی کنڑا، باگل کوٹ، بیلگاوی، دھارواڑ، گدگ، ہاویری، وجئے پورہ، چامراج نگر، ہاسن، منڈیا، میسور، شیموگہ اور ٹمکور کے لئے ےلو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ دکشن کنڑا، اڈوپی، بیلگاوی، دھارواڑ، گدگ، ہاویری، بلاری، چامراج نگر، چترادرگہ، ہاسن اور ٹمکور میں بارش ہوگی۔ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شام میں ابر آلود موسم غالب رہے گا۔ درمیانی بارش،گرج چمک کا امکان ہے ۔ہوا کی رفتار 40تا50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کاامکان ہے، زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اڈوپی اور دکشن کنڑا اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر تیز بارش،گرج چمک کا امکان ہے۔ شمالی داخلی کرناٹک کے بیلگاوی، دھارواڑ، گدگ، ہاویری اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر تیز بارش،گرج چمک کا امکان ہے۔ بلاری، چامراج نگر، چترادرگہ، ہاسن، ٹمکور اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر تیز ہواو¿ں (50تا60 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ تیز بارش،گرج چمک کے ساتھ ہونے کا امکان ہے۔ بنگلور (دیہی)، بنگلور (شہری)، چکبالا پور، چکمگلورو، داونگیرے، کوڈاگو، کولار، منڈیا، میسور، رام نگرا، شیموگہ، اور وجئے نگر اضلاع میں اکثر مقامات پر تیز ہواو¿ں (50تا60 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

6 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *