urdu news today live

موسم برسات کے پےش نظربی بی اےم پی کواحتےاطی تدابےراختےارکرنی چاہئے تھی:وزےرداخلہ
بنگلور۔19مئی (سالارنےوز)بنگلورو شہر میں گزشتہ دو دنوں سے ہورہی موسلادھار بارش نے بڑی رکاوٹیں اورپرےشانےاں کھڑی کی ہیں۔ وزیر داخلہ ڈاکٹرجی پرمےشور نے کہا کہ بی بی ایم پی کو اس تناظر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے تھیں۔ ےہ کہتے ہوئے انہوں نے حکومت کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ بروزپیر مےڈےاسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارش نے بنگلورو میں کافی پریشانی پیدا کردی ہے۔ سلک بورڈ اورشہرکے مختلف علاقوںمیں بارش کاپانی گھروں مےں داخل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹرافک کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ بی بی ایم پی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے تھی۔ وائٹ ٹاپنگ اور کیبل وائر کا کام جاری ہے۔ بارش کا موسم قریب آنے پر احتےاطی اقدامات کئے جانے چاہئے تھے۔ نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمار سادھنا کانفرنس کے پس منظر میں ہاسپیٹ میں ہیں۔وہےں سے انھوں نے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بی بی ایم پی کے تحت زون وار جوائنٹ کمشنر ہیں۔ مئی اور جون برسات کا موسم ہے۔ پرمیشور نے بالواسطہ طور پر بی بی ایم پی کے عہدیداروں کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ تجربہ رہنا چاہئے تھا کہ اگر کم لائننگ کا کام کیا جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے۔ کارکنوں کو دو سال مکمل ہونے کے بعد بھی کوئی عہدہ نہ ملنے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کارپوریشن بورڈز کے کم و بیش صدور اور نائب صدور کا تقرر کیا گیا ہے۔ ممبران کے تقرر کے لئے میری قےادت میں ایک کمیٹی بنائی گئی۔ میں نے پارٹی صدر اور وزیراعلیٰ کو فہرست پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن بورڈز میں جلد ہی اراکین کا تقرر کیا جائے گا۔ انہوں نے مزےد کہاکہ دس سال پہلے میں نے کہا تھا کہ ٹمکور کو میٹرو کی ضرورت ہے۔ اگر میٹرو ٹمکور میں آتی ہے تو بنگلورو میں ٹرافک کا دباو¿ کم ہو جائے گا۔ پچھلی بار ہم نے وزیراعلیٰ کو راضی کیا اور بجٹ میں اس کا اعلان کیا تھا۔ حیدرآباد کی کمپنی نے کارکردگی رپورٹ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ نفع و نقصان پر غور کرنے کے بعد دی گئی۔ بنگلورو کے دو بی جے پی اراکےن پارلےمان تےجسوی سورےااورپی سی موہن کو اس کے بارے میں معلومات نہیں ہےں۔ ہم نے ٹمکور میں ایک صنعتی مرکز بنایا ہے۔ ٹمکور اور بنگلور کے درمیان روزانہ ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں۔ ٹمکور۔بنگلور روڈ پر ٹرافک بڑھ رہی ہے۔ ہمیں گھومنے پھرنے میں دو سے تین گھنٹے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اراکین پارلیمان بین الاقوامی مسائل کو سمجھتے ہیں۔ ترکی اور ٹوکیو میں ایک شہر سے دوسرے شہر سے جڑنے کے لئے میٹرو ہیں۔اس لئے اراکےن پارلےمان کوپہلے سمجھنااورپھربیان دینا چاہئے۔ سومنا بنگلور میں رہتے ہےں اس لےے وہ اچھی طرح سمجھ گئے ہےں۔ ٹمکور کے لوگوں کی آسانی اورشہرکی ترقی کے لئے میٹرو کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیلمنگل ا میں ہوائی اڈہ ہوتا تو یہ زیادہ آسان ہوتا۔ ہم نے پی پی پی ماڈل میں ایسا کہا ہے۔ ہم 35 سال کا لیز دیں گے۔ ہم حکومت سے پیسہ نہیں دے رہے ہےں، وہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *