مودی کے دوست پون کلےان نے سدارامےاکی تعرےفوں کے پل باندھے
کرناٹک کے کمکی ہاتھےوں کوپڑوسی رےاست آندھراپردےش منتقل کےاگےا
بنگلور۔21مئی (سالارنےوز)آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان نے کرناٹک سے پانچ ہاتھیوں کو آندھرا پردیش لے جانے کی رضامندی پر وزےراعلیٰ سدارامیا کی تعریف کی۔ بروزچہارشنبہ ودھان سودھا میں منعقدہ کمکی ہاتھیوں کے حوالہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پون کلےان نے کہا کہ مساوات اور ماحولیات ترقی کا فارمولہ ہیں۔ یہ کرناٹک کے وزےراعلیٰ سدارامیا کے فارمولے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فارمولے اس جیسے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک میں دو مختلف سیاسی گروہ ہیں۔ ایک انڈیا یونین اور دوسرا این ڈی اے۔ لیکن ان دونوں سےاسی گروہوں کا مفاد معاشرہ کی فلاح ہے۔ ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سدارامیا کی قیادت میں کرناٹک ترقی کر رہا ہے۔ کرناٹک اور آندھرا پردیش برادرانہ ریاستیں ہیں۔ جنگلی حیات میں دو ریاستیں غالب ہیں۔ جنگلات اور ماحولیات کا تحفظ ہم سب کے مفاد میں ہے۔ کرناٹک نے ہمیں ایک عظیم تحفہ دیا ہے۔ہم اس کے لیے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے جنگلات باہمی تعاون سے محفوظ ہیں۔ آج ہمےںکمکی کے ہاتھی دیئے گئے ہےں۔ ہم اس سے خوش ہیں۔ میں یہاں بار بار آو¿ں گا۔ ہم آندھرا پردیش میں ہاتھیوں کی بھی حفاظت کر رہے ہیں۔ ہم تربیتی کیمپ شروع کر رہے ہیں۔ ہم اس کے لئے کرناٹک کا تعاون حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آندھرا میں جنگلات کی چوری کو روکیں گے۔ ہم یہاں اسی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھیوں کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کمکی ہاتھیوں کو تربیت دیں گے اور ہاتھیوں کے تحفظ پر زور دیں گے۔ اس سارے تعاون کے لیے سدارامیا ذمہ دار ہیں۔ اس کی وجہ آندھرا پردیش کے وزےراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو ہیں۔ میں ان دونوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ انسانوں اور ہاتھیوں کے درمےان تصادم وکشمکش کو روکنے کے لیے پڑوسی ریاستوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے ریاست سے کمکی ہاتھیوں کو ریاست آندھرا پردیش کے حوالہ کرنے کے معاہدہ پر دستخط کیے اور ہاتھیوں کو حوالہ کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ہاتھیوں کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری رےاست کرناٹک مےں 3695 ہاتھی ہیں۔ انسانوں اورہاتھےوں کے کشمکش کی روک تھام جانی نقصان اور فصلوں کے نقصان کو روکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم مقصد کے لیے ریاست کے چھ کمکی ہاتھی آندھرا پردیش کے حوالہ کیے جائیں گے۔

