قتل کے ملزم اداکار درشن کو مسلح پولیس سیکورٹی
وزیر داخلہ پرمیشور نے لا علمی کا اظہار کیا
بنگلورو۔26 جولائی(سالار نیوز)قتل کے الزام میں ضمانت پر رہا ہونے والے فلم ادا کار درشن کو بیرون ملک دورہ سے بنگلورو واپسی پر پولیس کی طرف سے مسلح جوانوں کی سیکورٹی فراہم کئے جانے سے ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ان کو ےہ بھی پتہ نہیں کہ درشن کو کسی طرح کی سیکورٹی دی گئی ہے۔ اس بارے میں وہ پولیس حکام سے تفصیلات معلوم کرنے کے بعد ہی بتا سکیں گے۔ کرناٹک میں کانگریس امور کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا کے ساتھ بات چیت کے دوران ریاستی وزیر برائے کو آپریشن کے این راجنا کی طر ف سے نارضگی کے اظہار پر ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ اس کا بھی ان کو علم نہیں ہے۔ سرجے والا نے ان کو بات چیت کےلئے بلایا تھا وہ گئے۔ راجنا نے سرجے والا سے کیا بات کہی ہے اس کے بارے میں ان کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔ ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کی دھاندلی کے بارے میں راہل گاندھی کے بیان پر پرمیشور نے کہا کہ راہل گاندھی نے اس کے بارے میں اشارہ دیا ہے تفصیلاب ابھی نہیںبتائے ہیں ۔ جب تفصیل سامنے آئے گی تو اس کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔ ریاستی بی جے پی صدر وجیندرا کے اس سوال پر کہ کیا میسور کےلئے سدارامیا کی دین وڈیئروں سے زیادہ ہے۔ پرمیشور نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

