urdu news today live

دھرمستھلا کیس کی ایس آئی ٹی نے جانچ شروع کردی
بنگلورو۔26 جولائی(سالار نیوز)دھرمستھلا پولیس تھانہ کی حدود میں مشتبہ عصمت دری ، قتل اور اجتماعی قبر کی شکایتوں کی جانچ کےلئے ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی ) نے جانچ کا کام شرو ع کر دیا ۔سرکاری فسروں نے بتایا کہ ایس آئی ٹی کا دفتر دھرمستھلا کی بجائے منگلورو کے بیلتنگڈی میں قائم کیا گیا ہے۔ ان افسروں نے بتایا کہ ڈی آئی جی ایم این انوچیت کی قیادت میں جانچ کی شروعات ہو چکی ہیں۔ ٹیم نے اس کیس کے سلسلہ میں دھرمستھلا میں چند مقامات کا معائنہ بھی کیا ہے۔ ایم این انوتچیت کی قیادت میں ایس آئی ٹی سے جڑے20سے زیادہ آفیسراوران کا ماتحت عملہ کام کر رہا ہے۔ ان افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے سیاسی دباو¿ میں آئے بغیر بے خوف ہو کر کام کریں ۔اس دوران ےہ بات سامنے آئی ہے کہ سیکورٹی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے ےہ طے کیا گیا ہے کہ ایس آئی ٹی کا دفتر دھرمستھلا کی بجائے منگلورو کے بیل تنگڈی میں ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *