کے اے اےس افسروں کاتبادلہ: سرکاری حکمنامہ
بنگلور۔30جولائی (سالارنےوز)رےاستی حکومت نے عام لوگوں اورانتظامےہ کے مفادکے پےش نظر14کے اے اےس افسروں کوفوری قابل اطلاق حکمنامہ کے تحت تبادلہ کردےاہے۔پوسٹنگ کے انتظارمےں رہے ڈاکٹرشےوکماراےچ آرکوکرناٹک رےئل ےسٹےٹ رےگولےٹری اتھارٹی (آرای آراے۔رےرا) کے سکرےٹری کے طورپرنامزدکےاگےاہے۔ہاسن ضلع کی اےڈےشنل ڈپٹی کمشنرشانتلاکے ٹی کابنگلورےونےورسٹی کے رجسٹرارکے عہدہ کے لےے تبادلہ کےاگےاہے۔رائچورانسٹی ٹےوٹ آف مےڈےکل سائنسزکے چےف اےڈمنسٹرےٹرڈاکٹردرگےش کوگدگ ضلع کے اےڈےشنل ڈپٹی کمشنرکے طورپرتبادلہ کےاگےاہے۔محکمہ رےشم کی جائنٹ ڈائرکٹرکاتےاےنی دےوی اےس کاتبادلہ سنجےونی کرناٹک اسٹےٹ رورل لائےلوہڈ کی چےف اےگزےکٹےوآفےسرکے طورپرکےاگےاہے۔ہبلی دھارواڑمنسپل کارپورےشن کے زونل کمشنراسماعےل صاحب شرہٹی کادھارواڑنےشنل ہائے وےزکے لےنڈاےکوزےشن آفےسرکے طورپرتبادلہ کےاگےاہے۔اسی طرح دےگرکے اے اےس افسروں کاتبالہ کےاگےاہے۔

