شیواجی نگرمیں 140پرانی تمل اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح
بنگلور۔30جولائی (سالارنےوز)140سالہ قدےم تمل اسکول شےواجی نگر کی پہچان ہے ۔آج سے تےن سال قبل جب بنگلور مےں بھاری بارش ہوئی تو ےہ عمارت گرگئی تھی۔ اس کے بعد اس خستہ حال عمارت مےں صرف سات آٹھ طلبہ رہ گئے تھے۔ لوگ سمجھ رہے تھے کہ اس اسکول کا خاتمہ ےقےنی ہے ۔ نہ عمارت بچے گی نہ اسکول ۔غےر قانونی قبضہ ہوجائے گا۔لےکن ہم نے اس کی پہچان کو مٹنے سے بچانے کی کوشش کی اور اس مےں کامےاب ہوئے ہےں۔ان خےالات کا اظہار رکن اسمبلی رضوان ارشد نے کےا۔ وہ آج تمےا روڈ پرواقع تمل اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدےم اسکول سے نہ جانے کتنے ہزار بچے پڑھ کر نکلے ہےں اوروہ اس وقت کہاں کہاںکن کن عہدوں پر ہےں۔ ہم نے اسے ختم ہونے نہےں دےا۔ انہوں نے کہا کہ صرف عمارت بنادےنے سے اسکول نہےں بن جاتا۔اس مےں طلبہ کو معےاری تعلےم دےنے والے اساتذہ اور عمدہ انتظامےہ کا ہونا بھی ضروری ہے ۔ اس وقتہم نے انوےنچر اکےڈمی کے بارے مےں سنا ۔ اس اکیڈمی کی سی ای او نورعےن فاضل کی قےادت مےں ےہ اسکول شہر کی ٹاپ اسکولوں مےں شمار کےا جاتا ہے ۔ہم نے ان سے گزارش کی کہ ہمارا ےہ اسکول بھی آپ کی قےادت اور توجہ چاہتا ہے ۔انہوں نے فوراً حامی بھرلی اور سمےدھا مےڈم کے ذرےعہ اس اسکول کو گود لےا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوںکا ڈھانچہ ہمےشہ الگ ہی ہوتا ہے لےکن ہم نے اسے خوبصورت بنانے کےلئے آرکےٹےکٹ کوےتا اور شاہانہ سے رجوع کےا اور انہوں نے بالکل مفت اس کی ذمہ داری لی اور آج آپ کے سامنے ےہ خوبصورت بلڈنگ کھڑی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بلڈنگ سے متصل جو بلاک ہے اسے بھی جلد ہی توڑ کر دوسری عمارت تعمےر کی جائے گی اور اسے بھی ےہی لوگ ڈےزائن کرےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی اور دوسری کلاس کے داخلے جاری ہےں اور سال بھر کی پڑھائی مفت ہے ۔ اس موقع پر نورعےن فاضل نے رام گونڈنہلی گورنمنٹ اسکول کے طلبہ کے ساتھ انگرےزی مےں تبادلہ خےال کےا اور بچوں نے فراٹے دار انگرےزی مےں جوابات دئے جسے سامعےن نے سراہا۔افتتاحی تقرےب مےں سابق کارپورےٹر شکےل احمد، سےد شجاع الدےن، مجےب احمد ، مٹن قرےش برادری سے اقبال قرےشی اور نور بھائی، سبھاش، سمنتا ،بلاک صدور،ٹمل سنگم، مدلےار سنگم، وشوا کوی تراولور سنگم، دروبدی امن ٹمپل کمےٹی، تمام وارڈس سے آئے ہوئے لےڈر ، بنگلور سنٹرل مائنارٹی کے چےرمےن فےروز خان، کانگرےس کے لےڈےز ونگ کی تمام اراکےن، تمام وارڈ پرےسےڈنٹس موجود رہے ۔نورعےن فاضل،سمےدھا، ورشا سکسےنہ، کوےتا، جےمس ، عذرا بانو کو تہنےت پےش کی گئی۔ اس موقع پر مختلف اداروں ، انجمنوں اور تنظےموں کے سربراہوں نے رضوان ارشد کی شال پوشی وگلپوشی کی۔آخر مےں سےد شجاع الدےن

