ووٹ چوری سے متعلق راہل گاندھی کے الزامات کے مل گئے ثبوت
بی ایل اوز کی جانچ کے دوران بتائے گئے مقامات پر ووٹرس ندارد
بنگلورو۔9 اگست (سالار نیوز)ووٹ چوری کے بارے میں کانگریس رہنما راہل گاندھی کی طرف سے جو سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں ان کے بارے میں الےکشن کمیشن کی طرف سے باضابطہ جانچ کے احکامات تو نہیں صادر ہوئے لیکن ان الزامات کے سامنے آے کے بعد راہل گاندھی نے اپنی اخباری کانفرنس میں مہا دیو پورا اسمبلی حلقہ کے جن پتوں کا تذکرہ کیا تھا ان پتوں پر پہنچ گئے اور ابتدائی سطح پر ان افسروں کی طرف سے جو جانچ کی گئی اس میں راہل گاندھی کے الزامات کی تصدیق ہو تی نظر آئی۔ بوتھ لیول آفیسروں نے راہل گاندھی کی طرف سے بتائے گئے اس پتہ کا معائنہ کیا جو منی ریڈی گارڈن، 5ویں کراس روڈ، عقبی تلسی ٹاکےز واقع ہے اس کے علاوہ 153ہگدور مین رو ڈ کا دور کیا۔ اس دورہ کے دوران بی ایل اوز نے ےہاں کے مالکان اور کراےہ داروں سے معلومات حاصل کیں تاکہ ووٹر لسٹوں میں جو نام ہیں ان کی جانچ کی جا سکے اور ےہ بھی پتہ لگایا جا سکے کہ وہاں اب کون رہ رہا ہے۔ جانچ کے دوران ےہ بات سامنے آئی کہ اس پتہ کے ساتھ ووٹر لسٹ میں جونام ہیں ان میں سے کوئی بھی وہاں پر نہیں رہتا۔ لوگوں نے بتایا کہ ہو سکتا ہے کہ کبھی ےہ لوگ وہاں رہے ہوں گے لیکن اب نہیں رہتے۔منی ریڈی گارڈن میں افسروں نے جانچ کے دوران پایا کہ ووٹر لسٹوں میں جو نام تھے ان میں سے ایک فرد بھی وہاں پر نہیں رہتا ۔ بی ایل او نے بتایا کہ جانچ کے بعد ان ووٹروں کے ناموں پر منتقل درج کردیا گیا ہے۔ ےہ وہی علاقہ ہے جہاں ایک ہی کمرے کا پتہ دے کر 80ووٹروں کے نام درج کروائے گئے۔ اسی طرح153بیئر اسٹریٹ کے پتہ پر 68ووٹروں کے نام درج تھے۔ افسروں نے جب جانچ کی تو وہاں ایک بھی ووٹر موجود نہیں تھا۔جئے رام ریڈی نامی ایک مکان مالک جنہوں نے منی ریڈی گارڈن میں 30مکانات کراےہ پر دئےے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس علاقہ میں کوئی مکان 80لوگوں کو کراےہ پر نہیں دیا ہے۔۔ اب تک ےہ واضح نہیں وہ پایا ہے کہ کس کے اشارہ پر اتنی بڑی تعداد میں فرضی ووٹروں کے ناموں کا اندارج کیا گیا ۔ اس دوران بنگلورو اربن ضلع کے ڈپٹی کمشنر جی جگدیشا کو لوک سبھا انتخابات میں مہا دیو پورا زون کے انچارج تھے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان الزامات کی جانچ کرنے کے بارے میں اب تک الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی ہدایت اب تک

