urdu news today live

کونسل کی چار سیٹوں کےلئے نامزدگی پر راہل گاندھی سے گفتگو
بنگلورو۔9 اگست (سالار نیوز) کرناٹک لےجس لےٹو کونسل کی چارسیٹوں کےلئے نامزدگیوں کے بارے میں جمعہ کے روزکانگریس رہنما راہل گاندھی نے شہر میں کانگریس کے رہنماو¿ں کے ساتھ تبادلہ¿ خیال کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کل فریڈم پارک میں احتجاج کے بعد راہل گاندھی سداشیو نگر میں واقع کانگریس صدر ملےکارجن کھرگے کی رہائش گاہ گئے اور وہاں پر انہوں نے لنچ کیا ۔ اس موقع پر ملےکارجن کھرگے کے علاوہ ان کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار، ریاستی وزیر پریانک کھرگے اور دیگر موجود رہے۔بعد میں راہل پریانک کھرگے کے ساتھ ہوٹل تاج ویسٹ اینڈ گئے اورو ہاں انہوں نے اے آئی سی سی جنرل سکریٹریوں رندیپ سنگھ سرجے والا،کے سی وینوگوپال ،وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ڈی کے شیو کمار سے بات چیت کی۔بتایا جاتا ہے کہ اس میٹنگ کے دورا ن بنگلورو سنٹرل لوک سبھا حلقہ میں ووٹوں کی چوری کے معاملہ میں الیکشن کمیشن کے روےہ پر کس طرح کی قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے اس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *