urdu news today live

بنگلورو میٹرو کی تیاری میں سب سے بڑی حصہ داری حکومت کرناٹک کی
بی جے پی کی طرف سے اس منصوبے کا سارا کریڈٹ مودی کو دینے کی کوشش قابل مذمت: رام لنگا ریڈی
بنگلورو۔9 اگست (سالار نیوز) اتوار کے رو ز شہر میں وزیر اعظم مودی نما میٹرو کی یلو لائین پر خدمات کا افتتاح کرنے والے ہیں ان خدمات کو مرکزی حکومت کا قرار دیتے ہوئے اس کا سہرا وزیر اعظم مودی کے سر باندھنے کی کوشش پر ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ہفتہ کے روز کے پی سی سی دفتر میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر وجیندرا ، بنگلورو ساو¿تھ کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سورےہ اور دیگر بی جے پی رہنماو¿ں کو تاریخ کا علم نہیں یا نہ جاننے کا ناٹک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2006میں میٹرو خدمات پر کام اس وقت شروع ہوا جب وزیر اعظم منموہن سنگھ تھے اور دھرم سنگھ وزیر اعلیٰ ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ایک عوام خدمت کا ادارہ ہے کسی سیاسی جماعت کی میراث نہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کو کام سے زیادہ شہرت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو پراجیکٹ میں ریاستی حکومت کا حصہ چھوٹا موٹا نہیں ہے۔ریاستی حکومت کی اس میں بڑی حصہ داری ہے۔ زمین سمیت اس پراجیکٹ کےلئے ریاستی حکومت نے تیس فیصد حصہ دیا ہے جبکہ مرکزی حکومت نے محض 20فیصد حصہ داری لی ہے باقی سرماےہ کاری قرضوں کی شکل میں کی گئی ہے۔ رام لنگا ریڈی نے کہا کہ فیز ۔3میں بھی زمین کے ساتھ حکومت کرناٹک 20فیصد سرماےہ لگا رہی ہے۔مرکزی حکومت کا حصہ 20فیصد ہے اور باقی رقم قرضوں کی شکل میں حاصل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو پراجیکٹوں کےلئے جو قرضے لئے گئے ہیں ان تمام کےلئے ضمانت ریاستی حکومت کی طرف سے دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو کے ہر فیز کےلئے اراضی حاصل کرنے ریاستی حکومت کی طرف سے بھاری رقم ادا کی جا رہی ہے۔ دوسری ریاستوں کے لوگ اور بدنام کریں تو الگ بات ہے لیکن ہماری ریاست کے لوگ حقائق جاننے کے بعد بھی اگر سستی شہرت کےلئے ریاستی حکومت کو بدنام کریں تو ےہ اچھی بات نہیں۔ بی جے پی کے اس الزام پر میٹرو پراجیکٹ پر کام میں تاخیر ریاستی حکومت کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ رام لنگا ریڈی نے بی جے پی لیڈروں سے کہا کہ وہ اس پر بحث کےلئے سامنے آئیں تو ان کو جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو میں پری فرل رنگ روڈ، تالابوں کی ترقی اور دیگراور دیگرخصوصی گرانٹس کےلئے مختص رقم 11495کروڑ روپے 15مالیاتی کمیشن نے چھین کر ریاست کے ساتھ نا انصافی کی ۔ اس کے بارے میں ریاست کے اراکین پارلیمنٹ کو زبان کھولنے کی حیثیت نہیں۔ تاخیر کے سبب ہر کلومیٹر کے کام کےلئے 400کروڑ روپے کے خسارے کے بارے میں ایک سوال پر رام لنگا ریڈی نے کہا کہ کیا اس کےلئے ریاست کے ساتھ مرکزی حکومت بھی ذمہ دار نہیں جس نے فنڈس کی فراہمی میں تاخیر کی۔ اراضی اکوائرکرنے کے مسائل کو سلجھانے مرکزی حکومت نے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے رام لنگا ریڈی نے کہا کہ اراضی اکوائر کرنے سے مرکزی حکومت کا تعلق کیا ہے پہلے اس کی صراحت ہونی چاہئے۔ اس سوال پرکہ کل کے پروگرام میں کیا حکومت کرناٹک کے نمائندوں کو مدعوکیا گیا ہے۔ رام لنگا ریڈی نے کہا کہ پروٹوکول کے حساب سے وزیر اعلیٰ ، نائب وزیر اعلیٰ اور حلقہ کے رکن اسمبلی ہونے کے سبب ان کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *