urdu news today live

مودی کے دور ہ¿ بنگلورو کےلئے شہر میں ٹرافک کی متعدد پابندیاں
بنگلورو۔9 اگست (سالار نیوز)اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ¿ بنگلوروکے دوران بھاری بھیڑ اور وی آئی پی کی نقل و حرکت کے پیش نظر ٹرافک پولیس نے صبح 8.30 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک بنگلورو کے کئی اہم راستوں پر ٹرافک پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔جاری کردہ ٹررافک ایڈوائزری میں موٹرسائیکلوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مارناہلی مین روڈ (راج لکشمی جنکشن سے مریناہلی 18ویں مین روڈ تک)، مارناہلی ایسٹ اینڈ مین روڈ جنکشن سے اراوند جنکشن، سلک بورڈ سے ہسورروڈ الیکٹرانک سٹی ایلیویٹیڈ فلائی اوور، اور ہسور روڈ اور اس وقت بنگال سے ہسور تک کے حصہ سے گریز کریں۔ بیانمیں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک سٹی فیز 1کی سڑکوں بشمول انفوسس ایوینیو، ویلنکانی روڈ، اور ایچ پی ایونیو روڈ، پر بھی پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔ ٹرافک پولیس نے بھیڑ کو کم کرنے کےلئے متبادل راستوں کی سفارش کی ہے۔ راج لکشمی جنکشن سے جئے دیوا اسپتال پہنچنے کےلئےمسافر سارکی مارکیٹ روڈ، 9ویں کراس روڈ، آئی جی سرکل، اور آر وی ڈینٹل جنکشن کا استعمال کر سکتے ہیں۔ بنرگھٹہ روڈ تک رسائی کےلئے سارکی جنکشن سے بیرونی رنگ روڈ کے راستے مڑیں۔ایسٹ اینڈ سرکل سے بنشنکری پہنچنے کے لئے، 29 ویں مین روڈ، 28 ویں مین روڈ، ڈیلمیا جنکشن، آو¿ٹر رنگ روڈ، ساراکی جنکشن، اور کنکا پورہ روڈ کے ذریعے سفر کریں۔ ہسور روڈ سے کنکاپورہ، میسور اور تماکورو سڑکوںکےلئے، جگنی روڈ، بومسندرا جنکشن، اورنائس روڈ استعمال کریں۔نائس روڈ سے ہسور روڈ کی طرف سفر کرنے والوں کو بنر گھٹہ جنکشن سے باہر نکل کر جگنی روڈ اور بومسندرا جنکشن کا استعمال کیا جائے۔ہسور سے سرجاپور، ورتور، وہائٹ فیلڈ اور ہوسکوٹے تک پہنچنے کےلئے چندا پورہ جنکشن کے راستے ڈوماسندرا روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایچ ایس آر لے آو¿ٹ، کورمنگلا، بیلنڈور، اور وہائٹ فیلڈ سے ہسور تک، سرجا پور روڈ اور چندا پورہ روڈ کا استعمال کریں۔الیکٹرانک سٹی فیز 1 کے اندر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 2واں کراس روڈ، شکاری پالیہ روڈ ہلی منگلا اور گولر ہلی روڈ کا استعمال کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صبح 8.30 بجے سے دوپہر 2.30 بجے کے درمیان مارناہلی مین روڈ، 4 ویں مین روڈ، اور 18 ویں مین روڈ تک پارکنگ پر پابندی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *