urdu news today live

جئے دیوامےں اےک اوراوپی ڈی ،جلدہی روبوٹک سرجری شروع ہوگی
گرےٹربنگلورکے پانچوں کارپورےشنوں مےں سےٹلائٹ مراکزکی تجوےز:ڈائرکٹر
بنگلور۔11ستمبر(سالارنےوز)جئے دیوا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ کے نئے ڈائرکٹر ڈاکٹر بی دنیش نے کہا کہ دل کے مریضوں کو بہتر اور معیاری علاج فراہم کرنے کے مقصد سے جلد ہی روبوٹک سرجری شروع کی جائے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روبوٹک سرجری صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں دستیاب ہے، ےہاں روبوٹک سرجری شروع کرنے کے لیے ڈاکٹروں کو تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ دل کے مریضوں کے فوری علاج کو یقینی بنانے کے مقصد سے، گریٹر بنگلورو اتھارٹی (جی بی اے) کے پانچ سٹی کارپورےشنوں میں ہر ایک میں ایک جئے دیوا سیٹلائٹ سنٹر شروع کرنے کے لیے حکومت کو ایک تجویز پیش کی جائے گی۔ یہ مراکز گنجان آباد علاقوں میں شروع کیے جائیں گے۔ اگر کسی سرکاری اسپتال میں جگہ دستیاب ہے تو وہ وہاں شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بیماری کے لاحق ہونے کے بعد علاج کرنے سے زیادہ اسے مزید خراب ہونے سے روکنا ضروری ہے۔ اس تناظر میں امراض قلب کی دیکھ بھال کا شعبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ یہاں اس بارے میں بیداری پیدا کی جا رہی ہے کہ دل کی بیماری سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔ فی الحال کے سی جنرل ہسپتال کے جئے دیوا یونٹ میں آو¿ٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ میں صرف چار گھنٹے تک علاج فراہم کیا جاتا ہے۔ اسے آٹھ گھنٹے تک بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہبلی میں 400 بستروں کا اسپتال بنایا جا رہا ہے۔ یہ اگلے سال کام شروع کر دے گا۔ اس اسپتال سے ہبلی۔دھارواڑ کے آس پاس کے 8 اضلاع کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسپتال آنے والے مریضوں کی تعداد ہر روز بڑھ رہی ہے۔ ریاست کے مختلف حصوں سے لوگ ےہاں آتے ہیں۔ موجودہ ہاسٹل مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے کافی نہیں ہے اس لئے ایک بڑا ہاسٹل بنانے کو ترجیح دی جائے گی۔ آو¿ٹ پیشنٹ وارڈ میں بھیڑ سے بچنے کے لیے مزید ایک وارڈ شروع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *