urdu news today live

چکوڈی :اقلےتی مرارجی دےسائی رہائشی اسکول مےں
ناشتہ کرنے کے بعد177طلباءبےمار۔80سے زائد داخل اسپتال
بنگلور۔11ستمبر(سالارنےوز)چکوڈی تعلقہ کے ہےرے کوڈی گرام کی مضافات مےں واقع اقلےتوں کے مرارجی دےسائی رہائشی اسکول کے طلبہ جمعہ کے روزصبح ناشتہ کرنے کے بعدبےمارپڑگئے ۔صبح مےں ا±پّیٹ ناشتہ کرنے کے بعدطلبہ وطالبات کودست وقے کی شکاےت ہوگئی۔ دےکھتے ہی دےکھتے کئی طلبہ ےکے بعددےگرے اسی شکاےت کے ساتھ نڈھال ہوتے گئے۔ اس افسوسناک واقعہ کے فوری بعدطلبہ کوچکوڈی تعلقہ کے اسپتال اورتائی مکّلواسپتال مےں علاج کے لئے داخل کےاگےا۔ضلع ہےلتھ افسرڈاکٹراےس اےس گڈدنے جانکاری دےتے ہوئے کہاکہ تعلقہ اسپتال مےں 37طلبہ اور33طالبات،تائی مکّلواسپتال مےں 3طلبہ اور7طالبات سمےت جملہ 80طلبہ کاعلاج ومعالجہ کےاجارہاہے۔اس واقعہ مےں سب سے زےادہ متاثرہ اےک طالبہ کوبےلگاوی کے ضلع سرکاری اسپتال منتقل کےاگےاہے۔اس رہائشی اسکول مےں 400سے زےادہ طلبہ زےرتعلےم ہےں۔ ان مےں سے 177طلبہ کی طبےعت بگڑتی دکھائی دی ،ان مےں سے 97طلبہ کااوپی ڈی مےں علاج کردےاگےاہے،بقےہ 80طلبہ کومختلف اسپتالوں مےں داخل کےاگےاہے۔انہوںنے کہاکہ شام تک اکثرطلبہ کے روبہ صحت ہوکرڈسچارج ہونے کی قوی امےدہے۔واقعہ کی اطلاع پاکر رےاستی حکومت کے دہلی مےں خصوصی نمائندے پرکاش ہکےری ،ہےلتھ افسرڈاکٹرگڈد،تعلقہ ہےلتھ افسرڈاکٹرسوکمارباگائی اورمتعلقہ حکام جائے جائے وقوع پہنچے اورحالات کاجائزہ لےا۔اس موقع پرہکےری نے رہائشی اسکول کے اہلکاروں اورڈاکٹروں کوآڑے ہاتھ لےتے ہوئے کہاکہ اتنے بڑے ہاسٹل مےں رہنے والے طلبہ کی دےکھ بھال مےں کوتائی کےوں ہورہی ہے۔جوبھی طلبہ ناشتہ کھاکربےمارہوگئے ہےں ،ان کاعلاج کےاجائے ، اسکے علاوہ رہائشی ہاسٹل کے مےں پےنے کے شفاف پانی کی فراہمی اورپاکی صفائی مےں خصوصی توجہ دےنے کی انہوںنے تاکےدکی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *