urdu news today live

مسلم ذہنی مرےض کے قتل کے سلسلہ مےں وزےرداخلہ کاغےرذمہ دارانہ بےان
ہجومی مقتول سے پاکستان زندہ بادنعرہ لگانے کاکوئی ثبوت نہےں :پولےس کمشنر
بنگلور۔ےکم مئی (سالارنےوز)منگلورپولےس کمشنرنے واضح الفاظ مےں کہاکہ منگلورکی مضافات کے کوڈوپومےں ہجومی تشددکاشکارہوئے اشرف کےرلاکی طرف سے پاکستان زندہ بادنعرہ لگانے کاکوئی ثبوت نہےں ہے۔قتل کے لےے مےڈےامےں جووجہ گردش کرہی ہے ،اس کاکوئی ثبوت ےا گواہ ہمےں نہےں ملا۔اس کامطلب ےہ ہواکہ وزےرداخلہ پرمےشورکابےان غلط ثابت ہوا،انہوں نے کہاتھاکہ پاکستان زندہ بادنعرہ لگانے کی وجہ سے اشرف کاقتل ہواہے،جبکہ اس کاکوئی ثبوت نہےں ،عوام پوچھ رہے ہےں کہ اےک وزےرداخلہ اس طرح غےرذمہ دارانہ بےان کےسے دے سکتے ہےں۔ملزموں نے پولےس پوچھ گچھ مےں صرف ےہ کہاتھاکہ وہاں موجودافراداےک دوسرے کے ساتھ لڑرہے تھے ،نوبت ہاتھاپائی تک جاپہنچی ۔ اس دوران وہاں موجودتمام ملزموں نے ہجوم کی شکل مےں اشرف کوپےٹ پےٹ کرماردےا۔کےوں ماراگےاملزموں نے کوئی واضح وجہ نہےں بتائی ۔ کمشنرنے ےہ بھی کہاکہ پاکستان زندہ بادنعرہ لگانے کے سلسلہ مےں کوئی الگ شکاےت بھی درج نہےں ہوئی ہے۔وزےرداخلہ کے اس غےرذمہ دارانہ بےان پرعوام نے جب برہمی ظاہرکی توپرمےشورنے ےوٹرن لےتے ہوئے ےہ کہاتھاکہ مقتول نے پاکستان زندہ بادنعرہ لگاےاتھااےسامےں نے نہےں بلکہ ملزموں نے کہاتھا۔اس پہلے بھی پولےس نے کمشنرنے ہجومی تشددوقتل کے سلسلہ مےں پرےس کانفرنس مےں اس نعرہ کے متعلق کوئی بات نہےں کی ،اوراس قسم کی تمام افواہوں کومستردکردےاتھا،وزےرداخلہ کے بےان کے بعدتمام مےڈےامےں پاکستان زندہ بادنعرہ لگانے کی وجہ سے قتل ہونے کی خبرےں شائع اورنشرہوئیں۔جمعرات کے روزپھراےک مرتبہ پولےس کمشنرنے کہاکہ مےڈےاقتل کی وجہ بتائی جارہی ،ہمےں اب تک اس کوئی ثبوت نہےں ملا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *