urdu news today live

پاکستان پرحملہ : کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتاہے:سدارامےا
احتےاطی اقدامات کے طورپررےاست بھرمےں الرٹ جاری
بنگلور۔8مئی (سالارنےوز)وزےراعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ منڈیا شہر میں سرکاری اور پرائیویٹ پروگرام منعقدہوئے ہےں، اسی لیے وہ آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردانہ حملے کے امکان کے بارے میں سب کو آگاہ کر دیا ہے اور کسی بھی ممکنہ واقعہ کے بارے میں الرٹ کر دیا ہے۔ رےاست سے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ میسور میں رہنے والے پاکستانےوںنے کہا کہ وہ عدالت گئے ہیں اور دیکھنا ہوگا کہ آگے کیا ہوتا ہے،بقےہ جتنے بھی پاکستانی ےہاں قےام پذےرتھے تمام کوڈی پورٹ کردےاگےاہے،صرف جوعدالت گئے ہےں وہ باقی ہےں ،عدالتی حکم کے بعد فےصلہ کےاجائے گا،فی الحال ےہاں کتنے پاکستانی ےہاں رکے ہوئے ہےں ،اس کی کوئی اطلاع نہےں ہے۔ ہر جگہ تمثےلی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ مرکزی حکومت نے جو بھی ہداےات جاری کی ہےں اس کے مطابق عمل کےاجارہاہے۔بروزجمعرات مدورکافی ڈے کے قرےب گےجل گرے ہےلی پےڈمےں اخباری نمائندوں سے بات چےت کے دوران انہوں نے کہاکہ ڈےموں کی حفاظت کے پےش نظررےاست کے تمام مقامات مےں سکےورٹی بڑھادی گئی ہے۔کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتاہے،اس لےے پےشگی احتےاطی اقدامات کےے جارہے ہےں۔
بی جے پی ترقی نظرنہےں آتی:منڈےامےں کنکابھون مےں ضلع کروبراسنگھاکی جانب سے منعقدہ بوائزہاسٹل کے افتتاح کے بعدسدارامےانے کہاکہ بی جے پی مسلسل جھوٹ بولتی آرہی ہے کہ سرکاری خزانہ خالی ہوگےاہے۔ہماری حکومت کے ترقےاتی کام عوام کونظرآرہے ہےں مگر بی جے پی کونظرنہےں آرہے ہےں۔بی جے پی کبھی بھی سماجی انصاف کے ساتھ نہےں رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے ذات پات کو دےکھ کرگےارنٹی اسکےمےں نہےں بنائےں۔پانچ گےارنٹی اسکےمےں تمام کرناٹک والوں کے لےے ہےں۔
2028تک سدارامےاہی وزےراعلیٰ:رےاستی وزےربرائے شہری ترقےات بائرتی سرےش نے کہاکہ 2028ءتک سدارامےاہی وزےراعلیٰ برقرار رہےں گے۔اے آئی سی سی کاآشرواداورعوام کاجب تک ساتھ رہے گا۔سدارامےاہی وزےراعلیٰ رہےں گے۔سدارامےاہی کانگرےس ،کانگرےس ہی سدارامےاہے۔انہی کی قےادت مےں پچھلے اسمبلی انتخابات مےں کانگرےس پارٹی کو136سےٹےں ملی ہےں۔پروگرام مےں وزےرزراعت اےن چلوا راےاسوامی ،رکن اسمبلی پی اےم نرےندرسوامی ،رمےش بنڈی سدے گوڈا،ودےگرافرادشرےک رہے

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *