urdu news today live

جائیدادمالکان کے لئے حکومت کی طرف سے اےک اورموقع
غےرمجازعمارتوں کے لےے بی کھاتہ حاصل کرنے کی مدت مےںتےن ماہ کی توسےع:بائرتی سرےش
بنگلور۔14مئی (سالارنےوز)رےاستی وزےربرائے شہری ترقیات و ٹاو¿ن پلاننگ بائرتی سرےش نے کہاکہ کرناٹک منسپل کارپوریشنز اور اربن لوکل باڈیز میں غیر مجاز عمارتوں اور پلاٹوں کے لیے بی کھاتہ جاری کرنے کی مدت کو اگلے تین ماہ تک بڑھا دیا گیا ہے۔بروزچہارشنبہ بنگلورو میں مےڈےاسے بات چےت کے دوران انہوں نے کہا کہ وزےراعلیٰ سدارامیا کی زیرقیادت حکومت نے منسپل کارپوریشنوں اور شہری بلدیاتی اداروں کے دائرہ اختیار میں ریونیو پلاٹوں میں عمارتیں تعمیر کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے بی کھاتوں کو ریگولرائز کرنے کا اہم فیصلہ کےا ہے۔یعنی بغیر کسی لائسنس یا نقشہ جات کے حصول کے بنی عمارتوںکو ون ٹائم بی کھاتہ جاری کرنے کا موقع دیا گیا۔ بی کھاتہ حاصل کرنے کی آخری تاریخ 10 مئی تھی۔ شہری مقررہ فیس ادا کر کے اپنی عمارتوں کے لئے بی کھاتہ حاصل کر سکتے ہیں۔ سریش نے بتایا کہ اب اس سہولت کو اور بھی زیادہ لوگوں کو دستیاب کرنے کے مقصد کے ساتھ، حکومت نے منسپل کارپوریشنوں اور شہری بلدیاتی اداروں کے دائرہ اختیار میں بی کھاتہ کی تقسیم کے عمل کو مزید 3 ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق ریاست کے منسپل کارپوریشنوں اور شہری علاقوں میں 30 لاکھ سے زیادہ ایسی غیر مجاز عمارتیں، مکانات اور پلاٹ ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت کی جانب سے ایک بار موقع دینے کے بعد شہریوں سے اچھارعمل سامنے آےاہے ، اور وہ اپنی جائیدادوں کے لیے بی کھاتہ حاصل کر رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام نے تقریباً 10 لاکھ جائیدادوں کے بی کھاتہ کے لئے درخواست دی ہے۔ ان میں سے 2 لاکھ جائیدادوں میں بی کھاتے تقسیم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بقیہ درخواستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مرحلہ وار طریقے سے بی کھاتہ تقسیم کیا جا ئے گا۔ سرےش نے کہا کہ جن شہریوں نے جی پی اے یا اراضی یا عمارتوں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے انہیں بی کھاتہ جاری کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر جلد کابینہ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا اور حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے جی پی اے یا اگرےمنٹ کرنے والوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

8 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *