urdu news today live

وائی جی گڈاآبی ذخےرہ مےں ڈوب کربنگلورکی تےن لڑکےاں فوت
بنگلور۔19مئی (سالارنےوز)بنگلورو کی 3 نوجوان لڑکےاں ندی مےں ڈوب کرفوت ہوگئےں۔رام نگرکے ماگڈی تعلقہ میں وائی جی گڈا آبی ذخائر کے پانی میں کھیلنے گئی لڑکےاں پانی مےںبہہ گئیں۔ ان لڑکےوں کے ساتھ گئی ہوئےں دےگر چار افراد کو بچا لیا گیا۔آبی ذخےرہ مےں ڈوب کرمرنے والوں کی شناخت بھارگوی (22)، رمیا (20) اور مدھو (25) کے طور پر کی گئی ہے۔ےہ طالبات بنگلورکے الیکٹرانک سٹی کے رہنے والی ہیں۔ 7 نوجوان لڑکےاں وائی جی گڈامیں ہونے والے سالانہ میلے(گرام ہبا) مےں شرکت کے لئے آئی ہوئی تھیں۔ ماگڈی تعلقہ کے گڈا گرام کے آبی ذخےرہ کے پانی کے پاس ےہ لڑکےاں کھیلنے گئی ہوئی تھےں۔ اس دوران 3 لڑکےاں پانی میں ڈوب گئےں،وہ طالبات وہاں سے نکل نہےں سکےں جس سے وہ تینوں ہلاک ہو گئےں، جب کہ دےگر 4لڑکےوں کو مقامی لوگوں نے بچا لیا۔ ماگڑی پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے۔ لاشوں کوآبی ذخےرہ سے برآمد کرکے ماگڈی پبلک اسپتال بھیج دیا گیا۔اس سلسلہ مےں ماگڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *