urdu news today live

بھارت بھر کے تمام بینک عملہ کے لیے ثقافتی اور
زبان کی حساسیت کی تربیت کو لازمی کیا جائے:سدارامےا
بنگلور۔21مئی (سالارنےوز)وزےراعلیٰ سدارامیا نے چندا پور برانچ کے ایس بی آئی بینک منیجر کی طرف سے کنڑا زبان بولنے سے انکار کرنے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ کنڑا اور انگریزی میں بات کرنے سے انکار کرکے شہریوں کی بے عزتی کرنا قابل مذمت ہے۔ سدارامیا نے اس بارے میں ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ یہ قابل مذمت ہے کہ سوریہ نگر میں ایس بی آئی بینک منیجر نے شہریوں کی بے عزتی کرتے ہوئے کنڑا اور انگریزی میں بات کرنے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ دار منیجر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ یہ قابل ستائش ہے کہ ایس بی آئی نے فوری کارروائی کی اور افسر کا تبادلہ کیا۔ اس معاملہ کو یہاں ختم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے مشورہ دیا کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ تمام بینک ملازمین کو گاہکوں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا چاہئے۔ سدارامیا نے کہا کہ ہمیں مقامی زبان میں بات کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس واقعہ کے بعد سدارامیا نے مرکزی وزارت خزانہ اور مالیاتی خدمات کے محکمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا”بھارت بھر کے تمام بینک عملہ کے لیے ثقافتی اور زبان کی حساسیت کی تربیت کو لازمی بنایا جانا چاہئے“۔انہوں نے واضح طورپرکہاکہ مقامی زبان کا احترام کرنے کا مطلب ہے لوگوں کا احترام کرنا۔

8 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *