ہم نے نیشنل ہیرالڈ کو 25 لاکھ روپئے کاعطےہ کھلے عام دیاہے:شےوکمار
نام کی تبدےلی پراعتراض کرنے والے کمارسوامی ہاسن سے رام نگرکےوں آئے؟
بنگلور۔23مئی (سالارنےوز)نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارنے کہاکہ میرے بھائی ڈی کے سرےش اور میں نے نیشنل ہیرالڈ کو 25 لاکھ روپئے دیئے ہےں۔ ہم نے اپنے ٹرسٹ سے بھی چندہ دیا ہے۔ بروز جمعہ وجئے پورہ ضلع کے کولہارا میں میڈیا سے بات چےت کے دوران انہوںنے کہاکہ ہم دونوں بھائیوں نے عطےہ دےاہے۔ نیشنل ہیرالڈ کیس میں آپ کا بھائی سریش اور تلنگانہ کے وزےراعلیٰ ریونت ریڈی کے ناموں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ یہ ایک اخبار ہے جو ہماری پارٹی چلاتی ہے۔ سریش اور میں نے اسے 25 لاکھ روپئے دیئے ہیں۔ ہم نے اپنے ٹرسٹ سے بھی چندہ دیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ نےشنل ہےرالڈکورقم عطیہ سے آپ پریشان ہےں؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی محنت سے کمائی ہوئی دولت میں سے رقم دی ہے، ہم نے چھپ کر رقم نہیں دی۔ جب کمارسوامی کے اس الزام کے بارے میں پوچھا گیا کہ انہوں نے سونے کی اسمگلنگ کیس میں گرفتار رنیا راو¿ سے متعلق معلومات آپ نے فراہم کی تھیں؟ تو انہوں نے کہا کہ کمارسوامی ایک ذہنی مریض ہیں، ان کی دماغی صحت خراب ہو گئی ہے۔ وہ اپنا دماغ خراب کرچکے ہیں۔کمارسوامی کی تنقیدکے سلسلہ کے میں جب پوچھا گیا کہ کیا رام نگر کے نام کی تختی پر سونے کی شےٹ گی؟ تو انہوں نے جواب دیاکہ کمارا سوامی سیاست کرنے رام نگر کیوں آئے؟ انہوں نے ہاسن میں ہی سیاست کیوں نہیں کی؟ وہ اب بھی اپنے نام کے ساتھ اےچ (ہاسن)ڈی (دےوے گوڈا)آبائی شہر اور والد کے نام پرمشتمل نام کیوں استعمال کررہے ہیں؟ کمارسوامی اپنانام تبدیل کر لیں۔شےوکمارنے کہاکہ ہم بنگلور ضلع سے ہیں۔ ہر قصبہ کے نام کی اپنی تاریخ ہے۔ مدراس کانام بدل کر چنئی کیوں رکھا گیا؟ گلبرگہ کا نام بدل کر کلبرگی کےوںرکھا گیا ہے۔ ہماری بھی اپنی خواہش ہے۔ان کے ساتھ کیا مسئلہ ہے مجھے نہےں معلوم؟ جب ان سے اس الزام کے بارے میں پوچھا گیا کہ رئیل اسٹیٹ کے لئے رام نگرکا نام تبدیل کیا گیا ہے، تو انہوں نے کہاکہ ہاں! ہمارے گاو¿ں کے لوگوںکوترقی کرناچاہئے، ہر ایک کو نوکری ملنی چاہئے۔ ہمارے لوگوں کی جائیداد کی قیمت بڑھنی چاہئے۔ ہر کسان کا بھلا ہونا چاہئے۔مزےدےہ کہ بےرون ملک سے لوگ آکر سرمایہ کاری کریں۔ہماری خواہش ترقی کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام نگرہی ضلع کا صدر مقام ہوگا۔پارلےمانی حلقہ کو پہلے کنکاپورپارلیمانی حلقہ کہاجاتا تھا۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بعد میں اس کو بنگلور دیہی ضلع کے طورپراسے نامزدکےوں کےاگےا؟انہوں نے اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ رام نگرہی بنگلورساﺅتھ ضلع کا صدر مقام رہے گا۔ہم بس ضلع کا نام تبدےل کررہے ہےں۔

