رےاستی حکومت کے پاس نام تبدےل کرنے کااختےارہے:وزےراعلیٰ
بنگلور۔23مئی (سالارنےوز)رام نگر ضلع کا نام تبدیل کرنے کے معاملہ پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے وزےراعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس نام تبدیل کرنے کا اختیار ہے۔ ہم نے اس وجہ سے رام نگرضلع کوبنگلورساﺅتھ سے تبدیل کیاہے۔ جب رام نگر ضلع بنا تو اس کی اصل تاریخ کیا تھی؟ ہم نے جوکچھ بھی کےاوہ سب عوامی رائے کی بنیاد پر کیا ہے۔ مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارسوامی کے بےان پرپلٹ وارکرتے ہوئے سدارامےانے کہاکہ لوگوں کی رائے تھی کہ رام نگرکو بنگلور ساﺅتھ ضلع کہا جائے،اسی رائے کی بنےادپرہم نے کےاہے۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر پرمیشور کے تعلیمی اداروں پر ای ڈی کے چھاپے کے بارے میں سدارامےانے کہاکہ ای ڈی کو تحقیقات کرنے دیںاوروہاں سے کوئی کالا دھن ہاتھ لگے تو باہرلائےں؟ مرکزی مودی حکومت پرتنقےدکرتے ہوئے سدارامےانے کہاکہ آپ کو سیاسی بددیانتی سے ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ کالے دھن کو روکنے کے لئے ادارے موجود ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پرمیشورکاےہ معاملہ سیاسی طور پر ایک حملہ ہے۔ ےہاں تک کہ سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ای ڈی ،آئی ٹی ودےگراےجنسےوں کے ذ رےعہ حد سے تجاوز کرتے ہوئے کام لےاجارہاہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ پرمےشورکے تعلےمی ادارہ کے خلاف اےساکےوں کےاگےا؟انہوںنے مزےدکہاکہ کووڈ کیسیز میں اضافہ کو روکنا ضروری ہے۔ مرکزی حکومت ضروری کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ سمیت تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ینگ انڈیا کمپنی کو چندہ دینے پرڈی کے شےوکماراورڈی کے سریش کے خلاف چارج شیٹ پرردعمل دےتے ہوئے انہوں نے سوال کےاکہ کیا عطیہ دینا غلط ہے؟ انہوں نے کہا کہ چندہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ریاست میں عصمت دری اور قتل کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر جواب دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ ریاست میں عصمت دری اور قتل کے اتنے واقعات کہاں ہو رہے ہیں؟ بی جے پی کے دور کے مقابلہ ہماری حکومت کے قیام کے بعد سے قتل کے واقعات کم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عصمت دری اور قتل کیس میں مناسب کارروائی کرے گی۔

