بےاہ کے تےن سال بعد دوسری شادی کی چاہ ،پہلی بےوی کی آہ
میسورکے آوارہ پولےس کے خلاف اےف آئی آردرج
بنگلور۔23مئی (سالارنےوز)دوسری کی چاہت مےں گرفتارایک پولیس والا کہہ رہا ہے کہ اسے اب اپنی5 ماہ کی حاملہ بیوی پسند نہےں! یہ واقعہ میسور ضلع کے ہنسور تعلقہ کے رام پورہ گرام میں پیش آیا۔ تےن سال تک محبت کی راہوں مےں گھوم کر شادی ہوئے ایک سال ہو چکاہے۔اب پولیس اہلکار دوسری لڑکی سے محبت کر کے بیوی کو ہراساں کر رہا ہے۔ وہ کہہ رہاہے کہ اگر رہناہے تو ہم تینوں کو ایک ساتھ رہناہوگا۔بصورت دےگر بیوی کو چھوڑدوں گا۔ اپنے شوہر کے ناجائز تعلقات پرناراض بےوی کواس نے گیٹ پاس دینے کی پیشکش کردی۔ بیوی ناانصافی کے خلاف احتجاج کے لئے تھانہ چلی گئی ہے۔بےوی نے اپنے شوہر پولیس کانسٹیبل کے خلاف میسور ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ گرام کے شیوما اور تمن گوڈا کے بیٹے کینڈگناسوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ واقعہ ےہ ہے کہ کولار ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو فورس میں ایک کانسٹیبل کینڈگناسوامی کی شادی اسی گرام کی سدی گوڈا اور جیما کی بیٹی پوترا سے ہوئی تھی۔ وہ ایک ہی گلی میں، آمنے سامنے گھر میں رہتے تھے۔ تین سال قبل ان کی منگنی ہوئی تھی اور ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ کینڈگناسوامی بنگلورو میں آئی جی آفس کے کنٹرول روم میں او او ڈی کے طور پر کام کر رہا تھا۔ کینڈگناسوامی نے اس حقیقت کو چھپاتے ہوئے شادی کر لی کہ وہ کسی دوسری لڑکی سے محبت کرتاتھا۔ کہا جاتا ہے کہ ا±ڈپی کی ایک لڑکی سے اس کا افیئر تھا۔ یہ معاملہ شادی کے 6 ماہ بعد سامنے آیا۔ اب سوامی اوراڈپی کی لڑکی دونوں پوترا کو طلاق دینے کے لئے دباو¿ ڈال رہے ہیں۔ پوترا 5 ماہ کی حاملہ ہے۔دوسری کی چاہ مےں سوامی اپنی بےوی کو بچے کا اسقاط حمل کرواکر معاوضہ حاصل کرنے کی بات کررہاہے۔ اس سلسلہ میں میسور ویمن پولیس اسٹیشن میں پولیس کانسٹیبل کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

