urdu news today live
Headlines

آئی این ایس برہمپتر میں آگ کے بعد سمندر میں ایک طرف جھکا جہاز، عملہ کا ایک اہلکار لاپتہ

آئی این ایس برہمپتر میں آگ کے بعد سمندر میں ایک طرف جھکا جہاز، عملہ کا ایک اہلکار لاپتہ

آئی این ایس برہمپتر میں 21 جولائی کی شام اس وقت آگ لگ گئی تھی، جب ممبئی میں بحریہ کے اڈے پر اس کی مرمت کی جا رہی تھی۔ جہاز کے عملے نے فائر فائٹرز کی مدد سے آج صبح تک آگ پر قابو پالیا۔ لیکن آگ لگنے کی وجہ سے جہاز سمندر کے پانی میں ایک طرف جھک گیا۔

ممبئی : ممبئی میں واقع بندرگاہ میں بحری جنگی جہاز ‘آئی این ایس برہمپتر’ میں آگ لگنے سے ایک اہلکار لاپتہ ہے۔ آئی این ایس برہمپتر میں 21 جولائی کی شام اس وقت آگ لگ گئی تھی، جب ممبئی میں بحریہ کے اڈے پر اس کی مرمت کی جا رہی تھی۔ جہاز کے عملے نے فائر فائٹرز کی مدد سے آج صبح تک آگ پر قابو پالیا۔ لیکن آگ لگنے کی وجہ سے جہاز سمندر کے پانی میں ایک طرف جھک گیا۔ اس واقعے کے بارے میں بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو بھی آگاہ کیا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے اس واقعہ میں ہونے والے نقصان پر تبادلہ خیال کیا اور لاپتہ عملہ کے اہلکار کی سلامتی کے لئے دعا کی۔

نیوی نے کہا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود جہاز کو سیدھا نہیں کیا جا سکا۔ جہاز اپنے برتھ یعنی لنگر کے پاس زیادہ سے زیادہ جھک رہا ہے۔ اس وقت یہ ایک طرف ٹکا ہوا ہے۔ بحریہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک جونیئر اہلکار کے علاوہ جہاز کے سبھی اہلکاروں کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ لاپتہ اہلکار کی تلاش جاری ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

آئی این ایس برہمپتر ہندوستان میں بنایا گیا پہلا گائیڈیڈ میزائل جنگی جہاز ہے۔ برہمپتر جہاز میں 40 افسران اور 330 ملاحوں کا عملہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس جہاز کا وزن تقریباً 5300 ٹن ہے۔ لمبائی 125 میٹر اور چوڑائی 14.4 میٹر ہے۔ یہ جنگی جہاز درمیانی دوری اور طیارہ شکن توپوں سے لیس ہے۔ اس میں زمین سے زمین اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور ٹارپیڈو لانچرز بھی ہیں۔

بتادیں کہ ایسا ہی ایک واقعہ 2016 میں بھی پیش آیا تھا۔ اس وقت ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں مرمت کے دوران INS Betwa پلٹ گیا تھا۔ اس واقعے میں دو اہلکاروں کی موت ہوگئی تھی ۔

98 thoughts on “آئی این ایس برہمپتر میں آگ کے بعد سمندر میں ایک طرف جھکا جہاز، عملہ کا ایک اہلکار لاپتہ

  1. [url=https://skladusa.ru]сайт[/url] предлагает оформить деньги в долг в Минске на выгодных условиях. Подробности о процентах и условиях получения займов онлайн.

  2. вывод из запоя круглосуточно нижний новгород [url=http://www.aktivnoe.forum24.ru/?1-2-0-00000088-000-0-0-1730807185]вывод из запоя круглосуточно нижний новгород [/url] .

  3. вывод из запоя в стационаре нижний новгород [url=https://www.masa.forum24.ru/?1-16-0-00002636-000-0-0-1730810589]вывод из запоя в стационаре нижний новгород[/url] .

  4. вывод из запоя на дому спб цены [url=http://aqvakr.forum24.ru/?1-7-0-00011600-000-0-0-1730824501/]вывод из запоя на дому спб цены[/url] .

  5. вывод из запоя круглосуточно краснодар на дому [url=http://svstrazh.forum24.ru/?1-3-0-00000234-000-0-0-1730744852/]вывод из запоя круглосуточно краснодар на дому[/url] .

  6. настройка 1с бухгалтерии цена [url=pelsh.forum24.ru/?1-4-0-00000021-000-0-0]настройка 1с бухгалтерии цена[/url] .

  7. программа 1с купить с установкой [url=https://automobilist.forum24.ru/?1-8-0-00000387-000-0-0-1737110179/]программа 1с купить с установкой[/url] .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *