گھٹیا افواہوں پر کان نہ دھریں…راحت فتح علی خان نے گرفتاری پر دی صفائی، کہی یہ بڑی بات
گھٹیا افواہوں پر کان نہ دھریں…راحت فتح علی خان نے گرفتاری پر دی صفائی، کہی یہ بڑی بات
راحت فتح علی خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گانے ریکارڈ کرانے دبئی آیا ہوں اور سب کچھ ٹھیک ہے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ گھٹیا افواہوں پر بالکل بھی کان نہ دھریں۔
دبئی : پاکستان کے مشہور گلوکار راحت فتح علی خان کی گرفتاری کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔ ادھر راحت فتح علی خان نے گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں ‘افواہیں’ بتایا ہے۔ راحت فتح علی خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گانے ریکارڈ کرانے دبئی آیا ہوں اور سب کچھ ٹھیک ہے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ گھٹیا افواہوں پر بالکل بھی کان نہ دھریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے جیسا دشمن سوچ رہے ہیں۔ میں جلد ہی اپنے وطن واپس آؤں گا، آپ لوگوں کے پاس، اور ایک نئے گانے کے ساتھ آپ کو سرپرائز کروں گا۔ میں اپنے مداحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ گھٹیا افواہوں پر اپنی کان نہ دھڑیں ۔ میرے سامعین، میرے فینس میری طاقت ہیں۔
دراصل خبریں آرہی تھیں کہ راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا اور پھر دبئی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتاری کے بعد پولیس انہیں تھانے لے گئی۔ جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر اور مشہور شوبز پروموٹر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد گلوکار کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ۔
بتادیں کہ راحت فتح علی خان نے اپنے سابق مینیجر احمد کو نوکری سے نکال دیا تھا۔ تب سے وہ گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف کارروائی کی بات کر رہے تھے۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔