urdu news today live

صلاحیت کسی کی میراث نہیں،موقع ملے تو سب کامیاب ہوں گے: سدارامیا
بنگلورو۔29مئی(سالار نیوز)وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ صلاحیت کسی کی میراث نہیں ہے۔ اگر مناسب موقع ملے تو کوئی بھی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ جمعرات کے روز رواں تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر شہر کے آڈگوڈی کے سرکاری اسکول میں محکمہ تعلیمات کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ےہ ذمہ داری ہے کہ تمام کو تعلیم سے آراستہ کرے ۔ شخصیت کو سنوارنے کےلئے بنیادی ضرورت تعلیم کی ہے اس کے بغیر کسی کی شخصیت کو سنوارنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے آئین کو بنانے والے ڈاکٹر امبیڈکر کا خواب تھا کہ ےہ ملک ذات پات کی بنیاد پر امتیازات سے بالاتر رہے ریاستی حکومت اسی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ 1992-93کے دوران جب وہ ریاست کے وزیر خزانہ رہے تو اس وقت انہوں نے ایک لاکھ اساتدہ کی بھرتی کےلئے منظوری دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ کرناٹک میں تمام زبانوں پر کرناٹک کو فوقیت حاصل ہے لیکن اس کا مطلب ےہ بھی نہیں کہ دوسری زبانیں نہ سیکھیں ۔ ہرزبان سیکھیں لیکن کنرا میں سب سے آگے رہیں۔ انہوں نے کہا ےہ ےہ تاثر غلط ہے کہ کنڑا تعلیم حاصل کرنے والے بچوں میںصلاحیتوں کی کمی ہے ۔ بچوں میں صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کےلئے محنت بھی ضروری ہے۔ اہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں میں سائنسی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے ۔ اگر اس طرح کی تعلیم دی گئی توسرکاری اسکولوں میں بچوں کی حاضری میں بھی اضافہ کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے ےہ کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی بھی طرح کے گریس مارکس کے بغیر بچوں میں اچھی تعلیمی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی کے اسمبلی حلقہ میں سرکاری اسکولوں کو معیاری انداز میں بنایا گیا ہے جوکہ خوشی کی بات ہے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے طلبا کو مشورہ دیا کہ ان کے پاس اچھی تعلیم حاصل کرکے بادشاہ بننے یا پڑھائی پر توجہ مرکوز نہ کرکے نوکر بننے کا انتخاب ہے۔ اچھی طرح سے پڑھنا تمام شعبوں میں راہ ہموار کرے گا، ورنہ آپ خادم بن کر رہ جائیں گے۔ انتخاب آپ کا ہے۔ جہاں مرضی ہے وہاں راستہ ہے، لیکن محنت ضروری ہے،” شیو کمار نے کہا کہ اگر ہم اچھے بیج بوتے ہیں تو ہمیں اچھی فصل ملتی ہے، اسی طرح اگر ہم علم کے بیج بوتے ہیں تو ہمیں اچھے شہری ملتے ہیں۔ طلبا ہمارا اثاثہ ہیں اور حکومت انہیں وہ تمام چیزیں فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ طلبا کو چاہئے کہ وہ بڑے خواب دیکھیں اور اپنے خواب کو پورا کرنے کی محنت کریں۔“ انہوں نے کہا کہ حکومت 2000سرکاری اسکولوں کو کرناٹک کے پبلک اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کےلئے کام کر رہی ہے۔ ہم پرائیویٹ اسکولوں سے بھی اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان اسکولوں کی تعمیر کے لیے کئی تنظیمیں آگے آئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *