urdu news today live

ساحلی کرناٹک میں ملک کا اولین انسداد فرقہ واریت ایکشن فورس باضابطہ قائم
ضرورت پڑی تو اس فورس کو ریاست گیر پےمانے پروسعت دی جائے گی: ڈاکٹر پرمیشور
منگلورو۔13جون (سالار نیوز)کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں فرقہ وارانہ ماحول پر نظر رکھنے اور حالات کے بگڑنے پر ان سے نپٹنے کےلئے تشکیل دئےے گئے خصوصی فورس ایکشن فورس کو ضرورت پڑنے پر ریاست بھر میں تائم کیا جائے گا۔ ےہ اعلان ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کیا۔ منگلورو میں جمعہ کے روز اس خصوصی فورس کے دفتر اور رہائشی کامپلکس کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار فرقہ پرست عناصر سے نپٹنے کےلئے اس نوعیت کا ایک فورس قائم کیا گیا ہے ۔ نفرت آمیز تقاریر،فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑنے کی کوشش اور حالات بگڑنے کی صورت میں فوری قدم اٹھانے کے اختیارات کے ساتھ کرناٹک نے ملک میں پہلی بار ایسا ایک فورس قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ، سماجی اور معاشی طور پر ریاست کے دیگرحصوں کے مقابل کافی پےش پےش ساحلی علاقوں میں فرقہ واریت اور تعصب کا زہر پھےلانے کی جو کوشش ہو رہی ہے اس کو کچلنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں فورس کو عوام کی طرف سے بھی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں نکسلی عناصر سے اپٹنے کےلئے جو فورس تشکیل دی گئی تھی اس فورس کا استعمال اب انسداد فرقہ واریت ایکشن فورس میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فورس میں مزید جوانوں کی ضرورت ہے۔ آنے والے دنوں میں ان جوانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اس بات کا یقین ہے کہ ریاست کے دیگراضلاع جہاں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول ہے وہاں اس طرح کے ٹاسک فورس کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا منشا ہے کہ ریاست کو امن کا گہوار ا بنائے رکھے جہاں تمام ذاتوں اور طبقات کے لوگ مل جل کر رہ سکیں۔ ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ اس سے قبل جب وہ وزیر داخلہ تھے تو انہوں نے بنگلورو میں ایک پولیس ہاوزنگ کواٹرس کا دورہ کیا تو انہوں نے دیکھا کہ پولیس جوا ن چھوٹے کمروں میں مقیم ہیں انہوں نے اس وقت طے کیا کہ ان جوانوں کے لئے تمام سہولتوں سے آراستہ کواٹرس کی تعمیر ہونی چاہئے اس کےلئے فنڈبھی حکومت سے منظور کروایا گیا ۔ اب منگلورو او ر بیل تنگڑی کے پولیس کواٹرس کا افتتاح کیا گیا ہے ہر کواٹرکی تعمیر پر 28لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت صرف 40فیصد پولیس فورس کو کواٹرس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ آنے والے دنو ںمیں 80فیصد پولیس والوں کو کواٹرس فراہم کرنے کا نشانہ مقر ر کیا گیاہے۔اس موقع پر ضلع انچار ج او رریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راو¿نے اس فورس کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم اور ترقی کےلئے معروف ساحلی کرناٹک میں اس طرح کی فورس کے قیام سے سب خوش ہیں چار پانچ فیصد لوگوں کو اس سے تکلیف ہو سکتی ہے اس کےلئے کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ اس پروگرام میں ریاستی اسمبلی اسپےکر یو ٹی قادر فرید، کرناٹک پولیس کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایم اے سلیم،رکن کونسل منجوناتھ بھنڈاری،ایوان ڈی سوزا، رکن اسمبلی اشوک کمار رائے،آئی جی پی امیت سنگھ،ضلع کے ڈپٹی کمشنر مولائی مگیلن،منگلورو کے پولےس کمشنر سدھےر کمار ریڈی اور دیگر موجودتھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *