حکومت نے تےن سال مےں کلےان کرناٹک اضلاع کےلئے13ہزار کرورڑ جاری کرکے رےکارڈ قائم کےا ہے: وزےر اعلیٰ
کھرگے اور دھر م سنگھ کی جدوجہد سے منموہن سنگھ نے خوشحال کرناٹک کی ترقی کےلئے آئین میں ترمیم کر کے371جے کو نافذ کیا تھا
بنگلور ویادگیر 14 جون (سالار نےوز) وزےر اعلیٰ سدارامےا نے کہا کہ ان کی حکومت نے کلیان کرناٹک کے سات اضلاع کی ترقی کےلئے تین سال میں 13ہزار کرور روپئے کا گرانٹ جاری کی ہے ۔انہوں نے کلیان کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ ( کے کے آر ڈی بی ) کے زیر اہتمام”ہیلتھ انوویشن“پراجیکٹ کے تحت 440.63 کروڑ روپےوں کے کاموں کا افتتاح کرنے اور بنجارہ بھون کو عوام کےلئے وقف کرنے کے بعد اپنے خطاب مےں اس بات کی جانکاری دی اور کہا کہ کانگرےس نے انتخابات کے دوران جو وعدہ کیا تھا کہ کے کے آر ڈی بی کو سالانہ 5ہزار کروڑ روپئے جاری کرےں گے ان کی حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق اب تک13ہزار کروڑ روپئے جاری کئے ہےں ۔ انہوںنے بتاےا کہ اب تک 5,300کروڑ روپئے خرچ کئے جاچکے ہےں اور کام لوگوں تک پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے کے آر ڈی بی کو اس گرانٹ کے علاوہ حکومت محکمہ جاتی پروگراموں کےلئے بھی گرانٹ فراہم کرتی آرہی ہے۔ وزےر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت ننجنڈپا رپورٹ کی خواہشات کو پورا کر رہی ہے۔ انہوںنے بتاےا کہ انہوںنے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم اور روزگار میں پیش رفت سمےت ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کےلئے فنڈز مختص کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اسی مناسبت سے، اکشرا ایوشکارا پروگرام آج شروع کیا گیاجس کی لاگت 440.63 کروڑ روپئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلور ملپا کی یادگار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کے نام قائم کئے جانے والے مےمورےل کےلئے جگہ مفت فراہم کی گئی ہے۔ وزےر اعلیٰ نے کہا کہ ملاپا کو کلیان کرناٹک کے گاندھی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ان آزادی پسندوں کی یادگار فوری طور پر تعمیر کی جائے۔سدارامےا نے کہا کہ 42اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور نئے اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس علاقہ میں صحت کی سہولیات کو بڑھانے کےلئے کل 847 کروڑ روپئے فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔وزےر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی خاندان کے تمام جھوٹ کا جواب عوام خود دے رہے ہیں کہ ریاست میں ترقی کےلئے جو رقم کی حکومت نے جاری کی وہ ریاست کے عوام کی دہلیز تک پہنچ چکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مرکز کی مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت قیمتوں میں اضافہ کی ذمہ دار ہے۔ مودی کے آنے سے پہلے سونا، پیٹرول، ڈیزل، ادویات، کھاد، کوکنگ آئل اور کوکنگ گیس کی قیمتیں کیا تھیں؟مودی کے آنے کے بعد کتنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی مہنگائی کے خالق ہیں۔سدارامےا نے کہا کہ جھوٹ بی جے پی کا گھریلو بھگوان ہے یہاں تک کہ جب بی جے پی اقتدار میں تھی اس نے کلیان کرناٹک کی ترقی نہیں کی تھی او ر بی جے پی 371 جے کے خلاف تھی ۔انہوںنے بتاےا کہ جس وقت اےل کے اڈوانی نائب وزیر اعظم تھے اس وقت انہوںنے ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دفعہ 371جے کو لاگو نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آخر کار منموہن سنگھ نے بطور وزیر اعظم کھرگے اور دھرم سنگھ کی جدوجہد کو تسلیم کیا اور دفعہ 371جے کو نافذ کیا۔وزےر اعلیٰ نے کہا کہ وہ بساونا کی مرضی کے مطابق کام کریں گے ،کانگرےس نے الیکشن میں کئے گئے 200 وعدے پورے کئے جن میں پانچ گےارنٹی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین برسوں میں ہم باقی تمام وعدوں کو پورا کریں گے اور ایک مربوط کرناٹک کی ترقی کا مظاہرہ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ جی ایس ٹی وصولی میں ریاست کا دوسرا مقام اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلیان کرناٹک سیکشن میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کےلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ منموہن سنگھ نے آئین میں ترمیم کی اور ایک خوشحال کرناٹک کی ترقی کےلئے دفعہ371جے کو نافذ کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ملیکارجن کھرگے اور آنجہانی دھرم سنگھ کی کوششوں اور جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 371جے کے نفاذ کا کام کیا۔اس موقع پر اے آئی سی سی صدر ملےکارجن کھر گے ، نائب وزےر اعلیٰ ڈی کے شےو کمار ،راج سبھا کے رکن و اے آئی سی سی جنرل سکرےٹری ناصر حسےن ، رےاستی وزراءدنےش گنڈراﺅ، رحےم خان ، اےشور کھنڈرے ، ڈاکٹر اےچ سی مہا دےو پرساد کے علاوہ دےگر وزراءاور کانگرےس لےڈران حاضررہے۔

