گوا کے وزیر اعلیٰ نے ذہنی توازن کھو دےا ہے۔ ڈی کے شےو کمار
سپرےم کوٹ سے عرضی واپس لے کر جلد ہی مہادائی پراجیکٹ کا کام شروع کےا جائے گا
بنگلورو24جولائی(سالار نےوز) نائب وزےر اعلیٰ ڈی کے شےو کمار نے کہاہے کہ گوا کے وزےر اعلیٰ پرمود ساونت کا یہ بیان کہ مرکزی محکمہ جنگلات مہادائی پراجیکٹ کی اجازت نہیں دے گا، قابل مذمت ہے۔ ودھان سودھا کے احاطہ مےں اخباری نمائندو ں سے بات کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ رےاستی حکومت سپریم کورٹ میں جو عرضی داخل کرچکی ہے اسے واپس لے گی اور جلد ہی کام شروع کر دے گی۔ ہم دےکھےں گے کہ کام کو کون روکے گا۔ شیوکمار جو آ ٓبپاشی کے وزیر بھی ہیںگوا کے وزیر اعلیٰ کے اس بیان کی طرف ان کی توجہ مبذول کروائی گئی کہ مرکزی حکومت مہادائی پراجیکٹ کو کسی بھی حالت میں شروع نہیں ہونے دے گی۔اس پر نائب وزےر اعلیٰ نے کہا کہ گوا کے وزیر اعلیٰ دماغی توازن کھو بیٹھے ہےں اسی وجہ سے انہوں نے ایسا بےان دےا ہے ۔ انہےں ملک کے وفاقی نظام کی کوئی عزت نہیں اور مہادائی معاملہ میں ٹریبونل کا فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے اور پراجیکٹ پر عمل درآمدکےلئے ٹینڈرز طلب کر لےا گےا ہے ۔ انہوں نے کہا بی جے پی کے دور اقتدار میں اس وقت کے وزےر اعلیٰ بسواراج بومئی جو اب رکن پارلیمنٹ ہیںاور موجودہ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے اس پراجیکٹ کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کےا تھا ۔شےو کمار نے بتاےا کہ ریاست کی عزت بچانے کےلئے تمام اراکین پار لےمان کو متحد طورپر آواز اٹھانا چاہئے ، وہ اس معاملہ پر ریاست کے تمام اراکےن پارلےمان سے ملاقات کرےں گے ۔ انہوںنے بتاےا کہ ےہ معاملہ ہماری ریاست کے وقار سوال ہے، رےاست کے تمام اراکےن پارلےمان کااس معاملہ پر اپنا منہ بند رکھنا ایک بڑی غلطی ہے۔شےو کمار نے بتاےا کہ رےاست کے 28 اراکےن لوک سبھا اور 12 راجیہ سبھا اراکےن کو متحدہ طورپر اس معاملہ پر لڑنا ہے اور ریاست کی عزت کی حفاظت کرنی ہے۔ نائب وزےر اعلیٰ نے کہا کہ ہم گوا کے صرف ایک رکن پارلےمان کےلئے کرناٹک نہیں بیچ سکتے۔ انہوںنے کہا کہ اس معاملہ پر رےاست کے بی جے پی اراکےن پارلےمان ، رےاست کی نمائندگی کر رہے مرکزی وزراءکووزےر اعظم پر دباﺅ ڈالنا چاہئے ۔انہوںنے بتاےا کہ اس مسئلہ پر رےاست کے اراکےن پارلےمان کے اےک وفد کے ساتھ مرکزی وزےر برائے آبپاشی اور وزےر اعظم سے ملاقات کرنے کی کوشش کرےں گے۔ انہےں ےقےن ہے کہ اس مسئلہ پر تمام ان کا ساتھ دےں گے۔ اس سوال پر کہ کےا کل جماعتی اجلاس طلب کےا جائے گا نائب وزےر اعلیٰ نے کہا کہ وہ تمام پارٹےوں کے اراکےن پارلےان کا اجلاس طلب کرےں گے۔ جب ان سے پو چھا گےا کہ کیا مرکزی وزیر مہادائی پراجیکٹ پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں تو شےو کمار نے طنز کر تے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر برائے آبپاشی اس معاملہ پر غیر جانبدار ہیں وہ اس معاملہ پر سیاست نہیں کرتے۔ انہوںنے بتاےاکہ وہ اس معاملہ پر پانچ سے چھ مرتبہ ملاقاتےں کرچکے ہےں ۔انہوںنے اس بات کی بھی جانکاری دی کہ مرکزی وزےر برائے جنگلات بھی اس معاملہ پر سیاست نہیں کرتے کےونکہ وہ ترقیاتی کاموں کے حامی ہیںاور تمام مسائل گوا میں ہی ہیں۔شےو کمار نے بتاےا کہ راہل گاندھی کے الزامات سچ ہیں اور بنگلورو دیہی حلقہ میں ووٹنگ میں بھی گول مال ہواہے۔ جب لوک سبھا اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے اس بیان کے متعلق پوچھا گیا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ریاست میں ووٹوں کی دھاندلی ہوئی ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ راہل گاندھی کے بیان سے اتفاق کر تے ہےں وہ اس معاملہ کی بنگلورو دیہی لوک سبھا حلقہ میں بھی تحقیقات کی ہیں یہاں بہت سے گول مال ہوئے ہیں۔ انہوںنے بتاےا کہ فی الوقت وہ اس معاملہ کو زیادہ نہیں اٹھائےں گے وقت آنے پر اس معاملہ پر بات کرےں گے ۔

