اسمارٹ میٹرمعاملہ پرحکومت وضاحت پیش کرنے کےلئے تیار :کے جے جارج
ریاست میں لوک سبھا انتخابات کی دھاندلی پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی تنقید کی حمایت
بنگلورو24جولائی(سالار نےوز) وزےر برائے توانائی کے جے جارج نے کہا کہ اسمارٹ میٹر کے معاملہ سے متعلق محکمہ توانائی نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے،اگر عدالت سمےت کسی بھی ادارہ سے وضاحت طلب کی جائے تو وہ اس کےلئے تےار ہےں ۔ اخباری نمائندوں نے بات کر تے ہوئے جارج نے مزےد بتاےا کہ انہیں عدالت کی جانب سے اسمارٹ میٹر گھوٹالے کے سلسلہ میں ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دینے کے متعلق انہےں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ وہ مناسب دستاویزات کے بغیر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔انہوںنے بتاےا کہ انہےں پتہ ہے کہ بی جے پی کے ڈاکٹر اشواتھ نارائن اور ان کا ایک گروپ کہاں گیا ہے ۔ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے اس کے علاوہ گورنر سے بھی شکایت کی گئی ہے۔ انہوںنے بتاےا کہ وہ انتظار کر ر ہے ہےں ان تمام حلقوں سے کس قسم کا ردعمل ظاہر ہوگا اگر ہدایت دی گئی تو وہ وضاحت کریں گے ۔سب کچھ قانونی کے مطابق ہی ہوا ہے۔ جارج سے کہا کہ وہ قانون کے مطابق الزامات کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے بی جے پی پر ہٹ اینڈ رن کرنے کا الزام لگایا۔وزےر توانائی نے بتاےا کہ وہ اپنی دلےل پےش کرےں گے جس کے بعد عدالت سے جو بھی فےصلہ آئے گا اس کو ماننے کےلئے تےار ہےں۔ جارج اور ان کے بےٹے کے معاملہ کو لے کر مےڈےا مےں خبرےں شائع ہو نے لگی ہےں ۔ انہوںنے بتاےا کہ بنڈی پورہ سے قرےب نوگو جنگلاتی علاقہ مےں ان کے بےٹے رانا جارج کی زمےن ہے ،اگر جنگل کے اندر زمےن ہے تو قانون کہتا ہے کہ وہاں پر راستہ دےنا ہوگااسی بات کو مد نظر رکھ کر حکومت نے حکم دےا ہے۔ اس کو چیلنج کرنے کےلئے وہ عدالت گئے تھے اب عدالت نے اپنا فےصلہ سنادےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ وہ اس فیصلہ کے مطابق عمل کرےں گے۔جارج نے کہا کہ ہم ریاستی لوک سبھا انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی تنقید کی حمایت کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ نہ صرف کرناٹک میں بلکہ پورے ملک میں انتخابات صحیح طریقہ سے نہیں ہو رہے ہیں۔ ووٹر لسٹ کی نظرثانی میں کئی مسائل ہیں انتخابات ٹھیک طرےقہ سے نہیں ہو رہے ہےں ۔ انہوں نے تنقید کی کہ کمیشن سے متعدد بار شکایت کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کر رہا ہے۔جارج نے بتاےا کہ گیارنٹی اسکیموں کی وجہ سے کرناٹک میں عام آدمی کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور وزیر اعلیٰ سدارامیا اقتصادی نظام کو اچھی طرح سے سنبھال رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کووِڈ کے بعد لوگوں کے اخراجات بڑھے ہےں اور آمدنی کم ہوئی اس کےلئے گارنٹی اسکیموں کے ذریعہ ہر گھر کو 5ہزار روپئے تک فراہم کئے جارہے ہےں اس سے متوسط طبقہ خریداری کےلئے استعمال کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے مارکیٹ میں مالی لین دین بڑھے گا، پیداواری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ٹیکس وصولی میں بھی بہتری آئے گی۔انہوںنے بتاےا کہ فی کس آمدنی کے لحاظ سے کرناٹک ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم اب مرکزی حکومت اور بی جے پی کو حقائق کو سمجھنا چاہئے اور ریاست کو مزید مالی امداد فراہم کرنی چاہئے۔
Hello! I understand this is somewhat off-topic however I had to ask. Does building a well-established blog such as yours require a large amount of work? I am brand new to operating a blog but I do write in my journal every day. I’d like to start a blog so I will be able to share my personal experience and views online. Please let me know if you have any kind of ideas or tips for new aspiring blog owners. Thankyou!