ایس ایس ایل سی پاس کرنے کےلئے اب 30فیصد نمبر کافی
مجموعی نمبر 33فیصد مقرر کرنے بورڈ کی طرف سے حکومت کو تجویز روانہ
بنگلورو۔24 جوالائی (سالار نیوز) ریاست میں ایس ایس ایل سی امتحان پاس کرنے کےلئے اب بچوں کا محض 30فیصد نمبر لینا ہی کافی ہو گا۔ جمعرات کے روز محکمہ اسکولی تعلیمات کی طرف سے ایسی ایک تجویز کو قطعیت دی گئی اور اس پر عوامی رائے طلب کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سال 2024-25کے ایس ایس ایل سی امتحا ن میں کامیابی کے اوسط میں کمی اور اس کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے امتحان میں بھی طلباءکے متوقع تعداد میں کامیاب نہ ہونے کے رجحان کو یکھتے ہوئے محکمہ تعلیمات نے طے کیا ہے کہ اب اس امتحا ن میں پاس ہونے کے اوسط کو 35فیصد سے گھٹا کر 30فیصد کر دیا جائے ۔ سالانہ امتحان میں مجموعی طور پر اگر طلباءنے 33فیصد مارکس حاصل کئے ہیں تو ان کو کامیاب قرار دے دیا جائے گا۔فرسٹ لانگویج کےلئے امتحان 125نمبروں کی بجائے 100نمبروں کےلئے ہو گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس ایس ایل سی امتحان میں پاس کے اوسط میں کمی کے بعد نجی اسکولوں کے انتظامےہ کی انجمن نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیانتھا کہ وہ سی بی ایس ای نام کو اپنا لے اسوسی ایشن کی ایک اہم مانگ تھی کہ پاس کے اوسط کو گھٹا کر 33فیصد کر دیا جائے۔ اس کےلئے اسوسی ایشن نے دلےل دی ہے کہ ایس ایس ایل سی امتحان کو سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای ماڈل کے ساتھ یکساں رکھا جائے ۔ ان دونوں امتحانات میں پاس کا اوسط33فیصد ہے ۔ اگر ایس ایس ایل سی میں بھی ےہ اوسط برابر مقرر ہو تو امتیاز کو ختم کیا جا سکے گا۔بتایا جاتا ہے کہ ایس ایس ایل سی امتحان بورڈ نے اس ضمن میں ریاستی حکومت کو ایک تجویز روانہ کر دی ہے۔

