ریاستی حکومت کو ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اختیار نہیں
اسمارٹ مےٹر گھوٹالہ پروزےر توانائی جارج ا خلاقی ذمہ داری قبول کر کے استعفیٰ دےں : اشوتھ نارائن
بنگلورو24جولائی(سالار نےوز) سابق نائب وزیر اعلیٰ وبی جے پی لےڈر ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے اسمارٹ مےٹر گھوٹالہ مےں وزےر توانائی کے جے جارج کو وزرات سے بر طرف کرنے وزےر اعلیٰ سدارامےا سے مطالبہ کےا ہے۔ بی جے پی رےاستی دفتر مےں اخباری کانفرنس کے دوران انہو ں نے بتاےا کہ یہ گھوٹالہ سدارامیا کی کاکردگی میں ایک اضافہ ہوا ہے ۔انہوںنے وزےر اعلیٰ سے کہا کہ وہ اس معاملہ پر اپنا موقف ظاہر کرےں۔ انہوںنے بتاےا کہ 15 ہزار کروڑ کوئی چھوٹی رقم نہیں ہے۔ انہوںنے وزےر توانائی سے فوری استعفیٰ کی مانگ کی۔اشوتھ نارائن نے کہا کہ استعفیٰ کے مطالبہ کے پےچھے کو ئی ذاتی دشمی نہےں ہے بلکہ ےہ عوام کے مفادات کا تحفظ ہوا اور پارٹی کو عزت کےلئے ہے ۔انہوںنے بتاےا کہ اس معاملہ کو لے کر پارٹی نے اسمبلی اور قانون ساز کونسل مےں بھی آواز اٹھائی تھی لےکن مناسب جواب نہےں دیا گیا۔ انہوں نے اس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ کنٹراکٹ ایک نااہل کنٹراکٹر کو دےا گےا ہے اور بلیک فہرست مےں شامل کمپنی سے معاہدہ کیا گیا اور ےہ ضابطوں کی خلاف ورزی کی گئی اور ملک میں سب سے زیادہ قیمت اور مہنگے دام وصول کئے جارہے تھے جو درست نہ ہونے کے باوجود اسے لازمی قرار دیا گیا۔ انہوںنے بتاےا کہ تمام خلاف ورزیوں سے آگاہ ہونے کے باوجود رےاستی حکومت خود غرضی کے ساتھ اے ٹی ایم کی طرح دن د ہاڑے لوٹنے کےلئے آگے بڑھ رہی ہے ۔اشوتھ نارائن نے بتاےا کہ نجی شکاےت(پی سی آر ) داخل کرنے کےلئے رضامندی موصول ہو گئی ہے انہےں کل شام زبانی حکم ملا ہے ۔انہوںنے بتاےا کہ لوک آےکتہ مےں شکاےت درج کروانے کی ہداےت دی گئی ہے ۔ذات پات کی مردم شماری کے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نرےندر مودی کی حکومت نے مردم شماری کے ساتھ ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے پاس ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اختیار نہیں ہے اس کے باوجود حکومت سروے کروانے پر تلی ہو ئی ہے اسے قانونی طور پر برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے 2014-15 میں ہونے والی مردم شماری کو مسترد کرنے پر ان پر تنقید کی۔انہوںنے مانگ کی کہ بہتر انتظامےہ کے ساتھ ساتھ عوام کو ترقی دیں۔ معیاری تعلیم فراہم کریں۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔ لوگوں کو گھر بار چھوڑنے اور دےگر مقامات پر منتقل ہونے کےلئے اکسانا بند کریں۔


Hemen Sizde Web Sitemize Göz Atın Steroid Satın Al steroid sipariş