urdu news today live

عوامی مفاد اور جنگلات کا تحفظ دونوں اہم ،ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ہدایات
منڈےا کے عوامی نمائندوں اور مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ چلواراےا سوامی اور کھنڈرے کا اجلاس

بنگلورو25جولائی(سالار نےوز)رےاستی وزےر برائے زراعت اور منڈےا کے انچارج وزےر اےن چلوا راےا سوامی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کےلئے عوامی مفاد اور جنگلات کا تحفظ دونوں اہم ہیں، ان میں توازن برقرار رکھنا چاہئے اور ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ منصوبوں کو نافذ کرنا چاہئے۔وزیر زراعت نے ودھا ن سودھا کے کمیٹی روم میں وزیر جنگلات ایشور کھنڈرے کی موجودگی میں منڈیا ضلع کے عوامی نمائندوں اور محکمہ محصولات، جنگلات سمےت دےگر محکموں کے اعلیٰ افسران کے اجلاس مےں ےہ ہداےت دی ۔اجلاس کے دوران دونوں وزراءنے منڈیا میں مختلف پراجکٹوں پر عمل آوری کے تناظر میں زیر التوا جنگلاتی کاموں کی تکمیل کے سلسلے میں افسران سے جانکاری حاصل کی اور کئی تجاویز اور ہدایات دیں۔چلوارایا سوامی نے کہا کہ یہ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے جنگلات کے ضوابط پر سخت موقف اختیار کیا ہے لیکن پینے کے پانی اور بجلی کے کنکشن جیسی بنیادی سہولتوں کےلئے انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر کو اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پینے کے پانی اور بجلی کی فراہمی جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں خلل نہ ڈال کر جنگلات کے مفادات کے تحفظ کی ہدایت کی۔ افسران اور اراکےن اسمبلی نے اس رائے کا اظہار کیا کہ ضلع کے مختلف حصوں میں محفوظ جنگلاتی علاقوں کے نقشے کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ تجویز کیا گیا کہ اس الجھن کو دور کرنے کےلئے محکمہ محصولات کے ساتھ مشترکہ سروے کیا جائے۔اجلاس کے دوران بنگلورو سوموارپیٹ اسٹیٹ ہائی وے کے کام، سڑکوں کے مختلف کاموں اور پانی کی فراہمی کے پر اجکٹوں پر عمل آوری میں حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چلواراےا سوامی نے کہا کہ افسران کو ایسے حل تلاش کرنے چاہئیں جو ضوابط کے دائرہ کار میں ہوں۔ دونوں وزراءنے افسران کو ہداےت دی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تال میل کے ساتھ کام کرےں اور انسانی وائلڈ لائف کے تصادم کو روکنے کےلئے موثر اقدامات کر ےں ۔اس موقع پر وزیر جنگلات نے معاوضہ کی فراہمی کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ۔اجلاس کے دوران منڈیا کے ڈپٹی کمشنر کمار نے ان کاموں کی تفصیلات پیش کیں جن کےلئے ضلع میں محکمہ جنگلات سے اجازت درکار ہے۔جےسکام کے صدر اور شراون بیلے گولا کے رکن اسمبلی رمیش بنڈ ی سدے گوڈا، رکن اسمبلی ادے گوڈا، درشن پٹنایا، روی گوڈا، ایچ ٹی۔ منجو، مدھومے گوڈا اور محکمہ جنگلات کے سینئر افسر حاضر تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *