کے اےس آر ٹی سی مےں ہمدردی کے بنےاد پر 45امےدواروں کو تقرر نامے تقسےم
رام لنگا رےڈی نے انشورنس معاوضہ اور نئی اےراوت وولوو بسوں کو جھنڈی دکھائی
بنگلورو25جولائی (سالار نےوز) رےاستی وزےر ٹرانسپورٹ رام لنگا رےڈی نے آج کرناٹک اسٹےٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپورےشن (کے اےس آر ٹی سی ) مےں ہمدردی کی بنےاد پر تعےنات 45امےدواروں کو تقرر نامہ تقسےم کرنے کے ساتھ ساتھ حادثے مےں ہلاک ملازمےن کے ورثے کو فی کس اےک کروڑ کا معاوضہ اور حادثات کے علاوہ دےگر وجوہات سے فوت شدہ 26ملازمےن کے خاندانوں مےں فی کس10لاکھ روپئے کے حساب سے2.60کروڑ روپئے کے معاوضے کی رقم تقسےم کی۔ کے اےس آر ٹی سی کی20 اےراوت۔2کلب کلاس وولوو بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ اس موقع پر کے اےس آر ٹی سی کے وائس چےرمےن رضوان نواب بھی مو جود تھے ۔کے اےس آر ٹی سی صدر دفتر مےں منعقد تقرےب کے دوران رےڈی نے 271مختلف اسامےاں جن مےں 152سےکورٹی کانسٹےبلز ،60آفس اسسٹنٹ (صفائی) ،37ٹےکنےکل اسسٹنٹ،22ڈرائےور کم کنڈکٹرز شامل ہےں ان کوتقرر نامہ پےش کےا ۔کارپورےشن مےں ہمدردی کی بنےادوں پر بھرتی کا عمل گذشتہ10سال سے رکا ہوا تھا۔ رام لنگا رےڈی نے اس سلسلے کو دوبارہ شروع کےا ہے۔ اس وموقع پر رام لنگا رےڈی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کارپوےشن کے عملے کی دن رات محنت کا نتےجہ کہ آج کارپوےشن ایک اعلیٰ مقام پر ہے۔ ڈےوٹی کے دوران فوت ہوئے ملازمےن کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرنا کارپورےشن کی ذمہ داری ہے۔ چاروں ٹرانسپورٹ کاپورےشنوں میں ہمدردی کی بنیاد پر فوت شدہ ملازمےن کے لواحقین کو اےک ہزار نوکریاں فراہم کی گئی ہیں۔ کارپورےشن نے روڈ سیفٹی ایکسیڈنٹ انشورنس اسکیم شروع کی ہے جس میں اےک کروڑ روپئے کا ایکسیڈنٹ انشورنس معاوضے جاری کےا ہے جس کے تحت اب تک26ملازمےن کے اہل خانہ کو معاوضے کی رقم تقسےم کی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج عملے کے ایک رکن جو ڈیوٹی کے دوران حادثے میں اپنی جان گنوا بےٹھا تھا اس کے ورثے کو اےک کروڑ روپئے کا چےک جاری کےا ہے۔ کارپورےشن نے ملازمےن کےلئے فےملی وےلفےئر اسکےم شروع کی ہے ۔ حالیہ دنوں میں دل کے دورے، کینسر، فالج اور دیگر وجوہات سے مرنے والے ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ،مرنے والوں کے اہل خانہ کے ورثے کے درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے معاوضے کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے3لاکھ روپئے جاری کئے جاتے تھے اب اس مےں اضافہ کر کے10لاکھ روپئے کر دےا گےا ہے ابتک125ملازمےن کے ورثے کو فی کس10لاکھ روپئے جاری کئے گئے ہےں ۔وزیر ٹرانسپورٹ نے قومی شاہراﺅں مےں حادثے میں اپنی جان گنوانے والے ملازمےن کے ورثے سے تعزےت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملازمےن کی جانےں بڑی قےمتی ہےں انہیں واپس نہیں لایا جا سکتا تاہم ان کے زیر کفالت افراد کی مستقبل کی زندگی مالی طور پر مستحکم ہونی چاہیے ۔انہوں نے مشورہ دیا کہ آج جو معاوضہ تقسیم کیا گیا ہے اس کا صحیح استعمال کیا جائے اور اسے بچوں کی تعلیم، مکان کی تعمیر اور دیگر نیک مقاصد میں استعمال کیا جائے۔ انہوں نے خفیہ طور پر لوگوں سے کہا کہ وہ سود کے لالچ مےں کسی کو معاوضے کی رقم نہ دیں، ہر ایک کے پاس پیسہ ہے لیکن وہ جانتے ہیں کہ اسے صحیح طریقے سے کیسے استعمال کرنا ہے۔اس موقع پر کے اےس آر ٹی سی مےنےجنگ ڈائرکٹر اکرم پاشاہ نے کہا کہ وزےر ٹرانسپورٹ نے جو ہداےت ہے اس پر سختی سے عمل کرےں ۔لواحقےن کو جو رقم دی گئی ہے اس کا دانشمندی سے استعمال کریںاورکسی پر اعتماد نہ کریں بلکہ اسے خود استعمال کریں۔اس موقع پر بی اےم ٹی سی کے مےنےجنگ ڈائرکٹر رام چندرن کے علاوہ چاروں ٹرانسپورٹ کارپورےشنوںکے مےنےجنگ ڈائرکٹرز اور اعلیٰ افسر حاضر رہے ۔
حج 2026کےلئے بنگلورو سے عازمےن حج احرام باندھ کر راست مکہ جائیں گے
مرکزی وزیر کرن رجیجو کی کرناٹک حج کمیٹی چیرمین ذوالفقار ٹیپو کو یقین دہانی، منگلور و ایمبارکیشن پوائنٹ سے امسال روانگی مشکوک
بنگلورونئی دہلی۔25جولائی(سالار نیوز) حج 2026کے لئے بنگلورو سے عازمین حج کی روانگی دوسرے مرحلہ میں ہو گی اور بنگلورو سے روانہ ہونے والے تمام عازمین حج راست مکہ مکرمہ حالت احرام میں پہنچ سکیں گے۔ ےہ یقین دہانی جمعہ کے روز مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ذوالفقار احمد خان ٹیپو کو کروائی۔ دہلی میں مرکزی وزیر سے ملاقات کے بعد ذوالفقار ٹیپو نے ’سالار ‘ کو بتایا کہ انہوں نے اس سے پہلے ہوئی ملاقات کے دوران مرکزی وزیر سے گزارش کی تھی کہ کرناٹک سے جانے والے عازمین حج کو سفر کے دوسرے مرحلہ میں روانہ کیا جائے اس وقت جبکہ عازمین حج 2025کی روانگی کا شیڈیول تقریباً طے ہو چکا تھا۔ تب کرن رجیجو نے وعدہ کیا تھا کہ اگلے سال اس مانگ پر غور کیا جائے گا۔ جمعہ کے روز حج کمیٹی چیرمین نے رجیجو سے دوبارہ ےہ مانگ کی کہ بنگلورو سے عازمین حج کی روانگی کو موخر کر کے ان کو دسرے مرحلہ میں بھیجا جائے تاکہ وہ بنگلورو سے راست جدہ پرواز کرسکیں اور پھروہاں سے مکہ مکرمہ جا کر عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ حج 2026کےلئے بنگلورو سے جانے والے عازمین کو دوسرے مرحلہ میں روانہ کیا جائے گا اورماضی کی مانند عازمین اپنے گھروں سے احرام باندھ کر ارض مقدس کے سفر کی شروعات کر سکیں گے۔
منگلوروایمبارکیشن پوائنٹ : ذوالفقار ٹیپو نے بتایا کہ انہوں نے مرکزی وزیر سے مانگ کی کہ منگلور و سے بھی عازمین حج کی روانگی کےلئے ایک ایمبارکیشن پوائنٹ کو منظور کیا جائے۔اس پر وزیر کی موجودگی میں افسروں نے بتایا کہ منگلورو سے عازمین حج کے ایمبارکیشن پوائنٹ کو منظوری دینے میں دشواری ےہ ہے کہ ےہاں سے سفر کے اخراجات کافی بڑھ جائیں گے۔ بنگلورو سے سفر حج کےلئے جو کراےہ طے ہو گا منگلورومیں اس کے مقابل 50تا75ہزار روپے کی رقم

