urdu news today live

الیکشن کمیشن ووٹ چوری پر ہمارے سوالات پر متوجہ کیوں نہیں: شیوکمار
ہم ووٹ چوری کے خلاف راہل گاندھی کی لڑائی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
بنگلورو۔25 جولائی(سالار نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا پر ووٹ چوری کے سوالوں پر کان نہ دھرنے کا الزام لگاتے ہوئے کے پی سی سی کے صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے آج انتباہ دیا کہ اگر اسے حل نہیں کیا گیا تو لڑائی لڑی جائے گی۔ووٹ چوری پر ایک نیوز میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ میں ووٹ چوری پر راہل گاندھی کے بیان سے پوری طرح متفق ہوںاور ان کی حمایت کرتا ہوں، انہوں نے اس موضوع پر کافی تحقیق کی ہے۔ ہم اس پر اضافی ثبوت بھی فراہم کریں گے اور راہل گاندھی کے پیچھے کھڑے ہوں گے۔میں نے بنگلور میں انتخابی عمل کا بھی جائزہ لیا ہے اور ہم نے ایک بوتھ سے دوسرے بوتھ پر ووٹنگ کے فیصد میں بہت بڑا فرق دیکھا ہے۔ ووٹنگ بوتھوں کا اضافہ بھی ترتیب سے نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مہادیوا پورہ حلقہ میں ہمارے مطالعے کے مطابق، بہت زیادہ تضادات ہیں۔ قانونی ماہرین کی ایک ٹیم نے اس پر کام کیا، ۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اس کی وجہ سے کانگریس پارٹی کو بہت سی سیٹوں کا نقصان ہوا، انہوں نے کہا، یہ جیت یا ہار کا سوال نہیں ہے بلکہ نظام میں شفافیت اور اعتماد کا سوال ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پچھلے انتخابات میں بنگلورو دیہی پارلیمانی حلقہ میں ووٹ چوری ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ ہاں، اس حلقے میں ووٹ فراڈ ہوا ہے، ہم نے سوچا تھا کہ مارجن 7000 سے 8000 ووٹوں کا ہوگا لیکن آخر کار مارجن 1 لاکھ ووٹوں سے زیادہ تھا۔ ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ اس کےلئے بہت زیادہ منصوبہ بندی کی گئی ہے، اسی طرح 6000 ووٹوںکا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ اکیلے مہادیوپورہ حلقہ کے متعلق ہم ایوان کے سامنے مناسب ریکارڈ پےش کرےں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *