urdu news today live

ملازمےن اورمزدوروں کے اوقات کارکی مدت
9سے بڑھاکر10گھنٹے نہ کرنے رےاستی حکومت کافےصلہ
بنگلور۔30جولائی (سالارنےوز)ریاستی حکومت نے ملازمےن اورمزدوروں کے کام کے اوقات 9 سے بڑھا کر 10 گھنٹے کرنے کے مرکزی حکومت کے اقدام کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی محکمہ محنت نے کرناٹک شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 1961 میں ترمیم کرنے اور تمام ریاستوں کو مزدوروں کے کام کے اوقات کار9 سے بڑھا کر 10 گھنٹے کرنے کی تجویز بھیجی ہے۔ تاہم اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ریاست میں مزدور یونینوں کی مخالفت کے پیش نظر اس تجویز کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی مساوی مواقع کی پالیسی ہے۔ مزدور پہلے ہی دن میں 9 گھنٹے اور ہفتہ میں 48 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ضرورت کے مطابق اوور ٹائم کام کا بھی انتظام ہے۔ وزیر اعلیٰ اور وزراءنے کابینہ کی میٹنگ میں 10 گھنٹے کام کی مدت کی ٹریڈ یونینوں کی سخت مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے مرکز کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ تاہم مرکز کو ابھی تک باضابطہ طور پر مطلع نہیں کیا گیا ہے۔ محکمہ محنت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ امکان ہے کہ اس فیصلے کا اعلان ایک جامع بحث کے بعد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *