میٹرو پراجکٹ میں مرکز اور ریاست دونوں کا حصہ ہے: ڈی کے شیوکمار
وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں شہر میں میٹرو کی یلو لائین پر خدمات کا افتتاح
بنگلورو 5 اگست (سالار نیوز) یہ بتاتے ہوئے کہ میٹرو پراجکٹ میں ریاست اور مرکز دونوں کی حصہ داری ہے، نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے آج کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ’ سہرا اپنے سر باندھ لےنے ‘کی سیاست سے زیادہ اہم ہے۔ نما میٹرو کی یلو لائن کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، نائب وزیر اعلیٰ نے جن کے پاس ترقیاتی شہر بنگلورو کا قلمدان بھی ہے، کہا،” یہ نما میٹرو ہے۔ میں نے اور وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم مودی سے یلو لائن کا افتتاح کرنے کی درخواست کی تھی اور انہوں نے اب وقت دیا ہے۔ یہ مرکزی حکومت کا منصوبہ نہیں ہے، اس منصوبے میں ہم سب کی حصہ داری ہے۔ اس میں 5 فیصد عوام بھی شامل ہیں۔“ وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا یلو لائن کے افتتاح کا فیصلہ مرکز یا ریاست نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 10 اگست کو یلو لائن کا افتتاح کریں گے۔16 اسٹیشنوں والی 19.15 کلومیٹر لمبی لائن 7,610 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، بنگلور کے آڈیٹوریم میں ایک چھوٹا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور مقامی قانون ساز افتتاحی سفر میں سفر کریں گے، اس کے بعد وزیر اعظم سے کرناٹک کو دوگنا فنڈ دینے کی اپیل کی جائے گی۔ میٹرو نیٹ ورک کی توسیع اور مزید ڈبل ڈیکر میٹرو لائنوں کی تعمیر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر، انہوں نے کہا،” یہ اچھا ہو گا کہ جو ممبران پارلیمنٹ بہت شور مچا رہے ہیں وہ ہمیں کچھ فنڈز دے دیں۔ ممبران اس فنڈ پر ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔ لیکن تنقید ضرور کرتے ہیں۔ ہم نے مستقبل میں تمام لائنوں کےلئے ڈبل ڈیکر میٹرو لائنیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔کمشنریٹ آف ریلوے سیفٹی نے 31 جولائی کو یلو لائن کےلئے کلیئرنس دی تھی۔ ہم حفاظت جیسی چیزوں میں جلدی نہیں کر سکتے۔ رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا جلد باز ہیں، نوجوان خون ہے اور ان کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے۔“ شیو کمار نے بتایا کہ اب ہر 25 منٹ میں ٹرینیں چلیں گی۔ یلو لائن کےلئے تین ٹرین سیٹ آچکے ہیں اور چوتھا سیٹ اگست میں آئے گا۔ تین ٹرینیں اب 25 منٹ کے وقفے سے چلیں گی۔ مزید ٹرین سیٹ آنے کے بعد فریکوئنسی بڑھا کر 10 منٹ کردی جائے گی۔ یہ آئی ٹی ہب کو شہر سے جوڑنے کےلئے ایک اہم لائن ہے۔ انہوں نے کہا ہیبال فلائی اوور لوپ 15 اگست سے پہلے کھول دیا جائے گا۔ ہیبال فلائی اوور کے نئے لوپ کے افتتاح کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا،” ہم وزیراعلیٰ کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے 15 اگست سے پہلے عوام کےلئے کھول دیں گے۔ کے آر پورم-سٹی لوپ کو اب کھولا جائے گا اور ایئرپورٹ سرویس روڈ-سٹی لوپ کو تھوڑے وقفے بعد کھولا جائے گا۔ یہ 1.5 کلومیٹر کی سرنگ ہوگی اور یہ اس بڑی

