سرکاری اسکولوں کے معائنہ کی نگرانی اب ایپ کے ذریعے ہو گی
بنگلورو۔7 اگست (سالار نیوز)ریاست بھر کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی جانچ اور آن لائین معائنہ کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے اور اس کےلئے ایک موبائل اپلی کیشن بھی بنایا گیا ہے جس کا استعما ل رواں تعلیمی سال سے کیا جائے گا ۔ ریاست کے محکمہ اسکولی تعلیم وخواندگی کے وی ترلوک چندرا نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے جب بھی محکمہ کے افسر کسی اسکول کے معائنہ کےلئے جائیں گے اسکول کے بارے میں تفصیلات کے ساتھ ساتھ وہاں جن سہولتوں کی ضرورت پڑے گی اس کے بارے میں بھی بروقت معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکولو ں کا معائنہ کرنے کے بعد افسر اپنے معائنہ کی تفصیلات اور رپورٹ اسی مقام سے اپ لو ڈ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ کی مد د سے ریاست کے تمام اسکولوں کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہو گی۔ اس کے ساتھ ہی ےہ تصدیق بھی ہو گی کہ فیلڈ میں تعینات عملہ نے واقعی اسکول کا دورہ کر کے معائنہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتہ اس ایپ کا رسمی طور پر اجراءکیا جائے گا۔

