بی جے پی ،آراےس اےس کوسماجی انصاف مےں ےقےن نہےں ہے: وزےراعلیٰ
راﺅڈی شےٹرکے قتل کی تحقےق کی ہداےت ،مجھے بھی دھمکی آمےزکال موصول ہوتی ہےں
بنگلور۔2مئی (سالارنےوز) رےاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس سماجی انصاف پر یقین نہیں رکھتے۔ وہ اس کے لیے پابند بھی نہیں ہیں۔بروزجمعہ منڈےاضلع کے ٹوبینکیرے ہیلی پیڈ پر ان سے ملاقات کرنے والے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس 1925 میں شروع ہوئی تھی اور 2025 میں اسے سو سال ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ سو سال سے شودروں اور دلتوں کے ریزرویشن کی مسلسل مخالفت کر تی آرہی ہے۔آر ایس ایس نے ریزرویشن پر کبھی اتفاق نہیں کیا۔ سو سالہ تاریخ پر نظر ڈالیں تو آراےس اےس نے ہمیشہ سماجی انصاف کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نلواڑی کرشنا راج وڈیر ا ملر کمیشن سے لے کر آج تک مخالفت کرتی رہی ہے۔سماجی، تعلیمی اور معاشی سروے ہونا چاہیے۔ راہل گاندھی دو سال سے اس پر بہت سنجیدگی سے زور دے رہے تھے۔ کانگریس کے منشور میں اس کو شامل کرنے کی وجہ بھی راہل گاندھی ہےں۔ اے آئی سی سی کے صدر ملےکارجن کھرگے نے بھی وزیر اعظم مودی کو خط لکھا تھا۔ اس تمام جدوجہد اور دباو¿ کے بعد مرکزی حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ہماری جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ مردم شماری میں ہی ذات پات کی مردم شماری کرائیں گے۔ اس کے علاوہ سماجی، تعلیمی اور اقتصادی سروے بھی کرایا جائے۔ ریزرویشن کی زیادہ سے زیادہ حد بڑھانے کے لیے آئین میں ترمیم کی جانی چاہیے۔ سپریم کورٹ کے ایک ڈویزن بنچ نے کہا ہے کہ رےزروےشن کی حد 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آبادی کے حساب سے رےزروےشن فراہم کےاجاناچاہئے۔ پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن انتہائی ناگزیر اور ضروری ہے۔ سماجی، تعلیمی اور معاشی طور پر پسماندہ لوگوں کو ریزرویشن فراہم کرنا بالکل ضروری ہے۔ مساوی معاشرے کی تعمیر کے لیے ہر ایک کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانا ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تب ہی ذات پات کا خاتمہ ممکن ہو گا۔اےک سوال کے جواب مےں کہاکہ منگلور میں جس شخص کا قتل کیا گیا اسے راﺅڈی شیٹر کہا جا رہا ہے۔کسی بھی انسان کی زندگی بہت اہم ہے۔ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے، مجرموں کی شناخت اور گرفتاری کی ہدایات دی گئی ہیں، وہ جو بھی ہوں، قانون کے مطابق کارروائی کریں، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔ راﺅڈی شےٹر سوہاس شیٹی کے قتل کی جگہ پر بی جے پی کے دورے کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہاکہ بی جے پی ہمیشہ سیاسی فائدے کے لیے اس طرح کے معاملات کی تلاش کرتی ہے۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتہ قبل پیش آنے والے پہلگام واقعہ کے بارے میںبی جے پی والے کہتے ہیں؟ دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد مارے گئے۔ کیا وزیراعظم وہاں گئے تھے؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی لیڈر اور وزیر اعظم مودی یہ اہم نہیں سمجھتے۔ کیا پہلگام واقعہ سیکورٹی کی ناکامی کا ثبوت نہیں ہے؟ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں ایک بھی پولیس یا سیکورٹی فورس تعینات نہیں کی گئی ہے۔اےسے حساس مقام پر کوئی نہ ہونے کا کیا مطلب؟ نہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا سیکڑوں سیاحوں کے جانے والی جگہ پر پولیس نہےں ہونی چاہیے؟ اسمبلی کے اسپیکر یو ٹی قادرکو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہاکہ مجھے بھی دھمکی آمیز کالیں موصول ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے اور ان کا سراغ لگا کر کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


The thoroughness in this piece is noteworthy. https://ondactone.com/product/domperidone/
I’ll certainly bring back to skim more.
https://doxycyclinege.com/pro/sumatriptan/
Facts blog you procure here.. It’s hard to on elevated quality writing like yours these days. I honestly recognize individuals like you! Withstand care!! http://mi.minfish.com/home.php?mod=space&uid=1412617
buy cheap dapagliflozin – forxiga 10mg brand buy forxiga generic
buy xenical online cheap – xenical over the counter buy orlistat 120mg generic
The depth in this ruined is exceptional. http://sols9.com/batheo/Forum/User-Fbgnrh