کرناٹک میں 17.24 لاکھ کنبوںکے پاس اپنا کوئی مکان نہیں
صرف شہربنگلورمےں4لاکھ 55افرادکے پاس رہائش کے لےے اپناگھرنہےں
بنگلور۔2مئی (سالارنےوز) کرناٹک میں 17.24 لاکھ کنبوںکے پاس اپنا کوئی مکان نہیں ہے۔ ان میں سے صرف بنگلور شہر میں 4.55 لاکھ لوگوں کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔ ریاست بھر میں 2018 میں دیہی علاقوں میں بے گھر افراد کا سروے اور 2017 اور 2018 میں شہری علاقوں میں سروے کیا گیا تھا۔ باگل کوٹ میں 46,951 لوگوں کے پاس گھر نہیں ہے، جبکہ بلاری میں 57,846 اور بیلگاوی میں 42,413 کنبوں کے پاس اپنا مکان نہیں ہے۔ اس بارے میں ایک رپورٹ یہاں پےش کی جارہی ہے۔ اپنااےک گھر ہونا ہر ایک کا خواب ہوتاہے۔ لیکن ریاست میں کتنے لوگوں کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔ حکومت بے گھر لوگوں کو زمین دینے کا وعدہ کرتی رہتی ہے۔ لیکن حکومت سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 17.24 لاکھ لوگوں کے پاس اپنا مکان نہیں ہے۔ پوری ریاست میں 2018 میں دیہی علاقوں میں بے گھرافرادکی نشاندہی کے لےے اےک سروے اور 18۔2017 میں شہری علاقوں میں سروے کیا گیا تھا۔ اس دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ دیہی علاقوں میں 6,96,668 لوگوں کے پاس سائٹ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ شہری علاقوں میں 10,27,657 لوگوں کے پاس سائٹ نہ ہونے کا پتہ چلا ہے۔ اس وقت دیہی علاقوں میں وزیراعظم آواس (دیہی) منصوبے کے تحت24 + Awas رہائش اوربے گھرافراد کے سروے کا کام شروع ہو چکا ہے اور وزارت رہائش نے جواب دیا ہے کہ سروے کا کام جاری ہے۔اہل بے گھر خاندانوں کے پاس اپنا مکان نہ ہونے کی وجہ سے رہائش کی سہولتوں سے محروم ہونے کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے دیہی علاقوں میں وزیراعلیٰ کے دیہی اور شہری علاقوں میں وزیراعلیٰ کے شہری رہائشی منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان منصوبوں کے تحت سائٹ کی تقسیم کے لیے سرکاری زمین کو پہلے ترجیح دی جائے گی، اور مقامی طور پر دستیاب مناسب سرکاری زمین کو ضلعی کمشنرز سے منظور ی کے بعد زمین کو تقسیم کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جہاں سرکاری زمین دستیاب نہیں ہے، وہاں صرف رہائش کے لیے مناسب نجی زمین خریدنے کے لیے ضلعی کمشنرز کی قےادت میں ضلعی زمین خرید کمیٹی کے ذریعے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سائٹوں تقسےم کے لیے ریاست بھر کے دیہی علاقوں میں 1552.82 ایکڑ اور شہری علاقوں میں 1169.06 ایکڑ، مجموعی طور پر 2721.87 ایکڑ اےف ڈی زمین محفوظ کی گئی ہے، اور زمین کی دستیابی کے مطابق اور اہل بے گھروں کی تعداد کے تناسب سے مرحلہ وار سائٹس کی تقسیم کا عمل جاری رہے گا اور سائٹ کی تقسیم کے لیے کوئی آخری تاریخ نہیں ہے۔ کس ضلع مےں کتنے افرادکے پاس رہائشی مکان نہےں ہے،اس کی تفصےل بھی دی گئی ہے۔باگل کوٹ مےں 46,951۔ بلاری مےں 57,846۔ بےلگاوی مےں 42,413۔بنگلورشہری ضلع مےں 4.55 لاکھ۔ بنگلوردےہی ضلع مےں 36053۔بےدرمےں 23891۔چترادرگہ مےں 54228۔دکشن کنڑا ضلع مےں 40837۔داونگرہ مےں 63,038اوردھارواڑمےں 50141افرادکے پاس رہائشی مکان ہے اورنہ کوئی سائٹ۔

