urdu news today live

کارپورےٹ اسپتال مےں برسرخدمت رہتے ہوئے بھی
جھونپڑپٹی علاقوں مےںبھی مےڈےکل سروےس فراہم کرےں:عظےم پرےم جی
بنگلور۔6مئی (سالارنےوز)معروف وپروکمپنی کے منےجنگ ڈائرکٹر عظےم پرےم جی نے اےم بی بی اےس کی ڈگری حاصل کرکے عملی دنےامےں قدم رکھنے والے ڈاکٹروں کونصےحت کرتے ہوئے کہاکہ صحت مندعوام سے ہی اےک صحت مندملک کی تعمےرممکن ہے۔اس لئے مہانگرےاکارپورےٹ اسپتالوں مےں برسرخدمت رہتے ہوئے بھی فارغ اوقات مےں جھونپڑپٹی علاقوں کادورہ کرےں اوروہاں مےڈےکل سروےس فراہم کرےں۔بروز منگل راجےوگاندھی ےونےورسٹی آف ہےلتھ سائنسزکے 27وےں کانووکےشن مےں بطورمہمان خصوصی شرےک عظےم پرےم جی نے کہاکہ صحت اورتعلےم عمدہ سماج اورملک کی مضبوط بنےادہےں۔اس شعبوں مےں کی جانی والی خدمت ہی سب سے اعلیٰ ہے۔ملک کے ہرشہری کوعمدہ صحت اوربہترےن تعلےم کاموقع فراہمی کاماحول ہوناچاہئے۔جب کوئی مرےض اسپتال آتاہے تو وہ ڈاکٹرپربھروسہ کےاہوتاہے۔اس موقع پرڈاکٹروں کوچاہئے کہ وہ ان کے اعتماداوربھروسہ کوجےتےں۔ڈاکٹری پےشہ کوکاروباری آنکھوں سے نہ دےکھےں،بلکہ خدمت خلق کے جذبہ رکھےںتومرےضوں کے اعتماد کی حفاظت اوربہترےن ڈاکٹربنناممکن ہوگا۔انہوںنے مزےدکہاکہ ہمارے ملک کوصحت منداورخوشحال بنانے مےں ڈاکٹروں کاکردارنہاےت اہم رہاہے۔پسماندہ لوگوں کی رہنے کی جگہ ،دےہی علاقوں مےں ڈاکٹروں کی خدمات بے حدضروری ہےں۔اگر اپنی پوری پےشہ ورانہ زندگی ان کے لئے وقف نہےں کرسکتے تو کم سے کم اپنے اوقات مےں سے کوئی اےک وقت ان کے لئے وقف کرنے کی کوئی راہ ضرورنکالےں۔انہوںنے کہاکہ ہمارامعاشرہ مختلف قسم سے سرماےہ کاری کررہاہے۔اس سرماےہ کاری کا صلہ دےناہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔کانووکےشن مےں گولڈ مےڈل تفوےض کرنے والے رےاستی گورنرتھاورچندگہلوت نے کہاکہ ہمارے ملک مےں ڈاکٹروں کودےوتاسمجھتے ہےں،ڈاکٹروں کوچاہئے کہ وہ اخلاقی اقدارکے ساتھ خدمات کوخوش دلی سے انجام دےں۔اپنے پےشہ کے وقارمےں اضافہ کرےں۔مےڈےکل مےدان نہاےت تےزرفتاری سے ترقی کررہاہے،اسی تےزی کے ساتھ اس شعبہ مےں تبدےلےاں بھی دےکھی جارہی ہےں۔آرٹےفےشل انٹلی جنس(اے آئی ،مصنوعی ذہانت)،ٹےلی مےڈےسن،روبوٹےک ٹےکنالوجی کے ذرےعہ کئی اےجادات واختراعات دےکھی جارہی ہےں۔نوجوان ڈاکٹروںکواس جانب خصوصی توجہ دےنے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ڈاکٹروں کومسلسل مطالعہ کے ساتھ اپنے علم ومعلومات مےں اضافہ کرےں۔اےسے ہی ڈاکٹروں کوسماج مےں وقارکی نگاہوں سے دےکھاجاتاہے۔رےاستی وزےربرائے مےڈےکل تعلےم ڈاکٹرشرن پرکاش پاٹل نے کہاکہ مےڈےکل مےدان مےں ڈگری حاصل کرنے والے ہراےک ڈاکٹرکی نگاہ مےں خدمت ہی سب سے بڑی کارکردگی ہونی چاہئے ۔مرےضوںکے ساتھ انتہائی ہمدردی اوراخلاقی اقدارکے ساتھ پےش آئےں۔آپ کی خدمات سے ہی اےک صحت مندمعاشرہ تعمےرہوتاہے۔کانووکےشن مےں ےونےورسٹی کے وائس چانسلربھگوان بی سی اور رجسٹرارشےوپرسادپی آر،طلبہ اورودےگرافرادشرےک رہے۔ کانووکےشن مےں ڈاکٹرگرےش بی اےس ،ڈاکٹرگنےاشری ، ڈاکٹرپرکروتی سی پاٹل اورعلےناجوس نے گورنرکے ہاتھوں گولڈمےڈل حاصل کےا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *