urdu news today live

پہلگام حملہ :آج کرناٹک کے تےن شہروں مےں ہوں گی ماک ڈرل
بنگلور،رائچوراورکاروارمےں ہی کےوں کی جارہی ہےں جنگ سے حفاظت کی مشقےں؟
بنگلور۔6مئی (سالارنےوز)کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اس تناظر میں مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے 7 مئی کو ملک بھر میں 244 مقامات پر ماک ڈرل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس تناظر میں کرناٹک میں 3 مقامات پر یہ ماک آپریشن کیا جائے گا۔ یہ مشقیں کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو ، رائچور اور کاروار میں ہوں گی۔ ان مشقوں کا مقصد لوگوں کو اپنی حفاظت اور ممکنہ حملے کی صورت میں اہم مقامات کو چھپانے کی تربیت دینا ہے۔ کرناٹک مےں ان تین جگہوں کو کیوں منتخب کےاگےاہے؟ اس کی تفصےلات اوروجوہات ہوم گارڈز، سول ڈیفنس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (اےس ڈی آراےف) کے سربراہ پرشانت کمار ٹھاکر نے بتائیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلور ایک بڑا شہر ہے۔ یہاں بڑی آبادی ہے۔ رائچور میں تھرمل پاو¿ر پلانٹ بھی ہے جہاں سے ریاست کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کاروار میں ایک نیوکلیئر پاو¿ر پلانٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشقیں بروزچہارشنبہ شام 4 بجے تک ہوں گی۔ بنگلور ہندوستان کی سلیکان ویلی کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ بڑی آئی ٹی اور بی ٹی کمپنیوں کا منبع ہے جو ملک کے جی ڈی پی میں بڑا حصہ ڈالتا ہے۔ یہ شہر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو۔ISRO)، یلہنکا ایئر فورس بیس اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) سمیت بڑے اداروں کا مسکن بھی ہے۔ کائیگا اٹامک پاو¿ر اسٹیشن (کے اے پی اےس)، جو اترکنڑ ضلع میں کاروار کے قریب دریائے کالی کے قریب واقع ہے، ملک کا تیسرا سب سے بڑا ایٹمی بجلی پلانٹ ہے۔ اس ساحلی شہر میں ایک اہم بحری اڈہ آئی اےن اےس کدمبا بھی ہے۔ رائچور تھرمل پاو¿ر پلانٹ ریاست میں کوئلے سے چلنے والا پہلا پاو¿ر پلانٹ ہے۔ یہ کرناٹک میں پیدا ہونے والی کل بجلی کا 70 فیصد فراہم کرتا ہے۔ اس لئے ان تین مقامات کو موک ڈرل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
1971ءمےں آخری بارڈرل : سول ڈیفنس فورس کو 1971 کی پاک۔ بھارت جنگ کے دوران تربیت دی گئی تھی۔ لیکن بعد میں ایسی سرگرمیاں بند ہو گئیں، پرشانت کمار ٹھاکر نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اب مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر سول ڈیفنس فورسز کو فعال کیا جا رہا ہے۔ ہم نے وزارت داخلہ کے حکام کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگیں کی ہیں۔ ایک پولیس افسر نے اطلاع دی ہے کہ کرناٹک کے شہر ”B“ کیٹیگری میں آتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہاں کی تمثےلی مشقیں پاکستان، چین اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحدیں رکھنے والی ریاستوں میں کی جانے والی موک ڈرل سے مختلف ہوں گی۔ موک ڈرل کا مقصد شہریوں اور طلبہ کو دشمن کے حملے کی صورت میں اپنا دفاع کرنے کی تربیت دینا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس کا مقصد اہم پلانٹس اور یونٹوں کی حفاظت کرناہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *