urdu news today live

ہاوےری مےں خوفناک سڑک حادثہ ،کار،لاری سے ٹکراگئی
اےک ہی کنبہ 6افرادجاں بحق ،دوشدےدزخمی
بنگلور۔8مئی (سالارنےوز)سڑک پرکھڑی اےک لاری کوپےچھے سے آرہی اےک کارنے ٹکرماردی ،جس کے نتےجہ مےں اےک کنبہ کے 6افرادجاں بحق ہوگئے ۔ےہ افسوسناک واقعہ ہاوےری ضلع کے بےاڈگی تعلقہ کے موٹے بنورگرام کے قومی شاہراہ نمبر48کے قرےب پےش آےا۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ تصادم کے بعد جائے وقوعہ ہی 6افرادکی جانےں تلف ہوگئےں۔اس حادثہ مےں فوت ہونے والوں کی شناخت فرحان(27)، ام شفائ(16)،علےشا(20)،پھول خان(17)اورفےروز(42)کے طورپرکی گئی ہے۔ اس حادثہ مےں اےک اورشخص بھی فوت ہےں ،ان کی شناخت نہےں ہوسکی ہے۔کہاجارہاہے کہ اس حادثہ مےں فوت ہونے والوں کاتعلق رانے بنورسے ہے۔حادثہ مےں دوافرادشدےدزخمی ہوئے ہےں۔زخمی تسکےن اورمہک کوضلع اسپتال مےں داخل علاج کےاگےاہے۔اطلاع ملنے کے بعد بےاڈگی پولےس تھانے کی پولےس جائے وقوعہ پہنچی اور مقام حادثہ کامعائنہ کرتے ہوئے جائزہ لےا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *