نجی اےجنسی کی طرف سے صحیح طریقہ سے اہتمام نہ کےے جانے پر
ریاستی حکومت 108 ایمبولینسوں کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے گی:دنےش گنڈوراﺅ
بنگلور۔14مئی (سالارنےوز) رےاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راو¿ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت 108 ایمبولینسوں کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے گی اور انہیں پرائیویٹ ایجنسیوں کے ہاتھ سے ہٹا دے گی۔ بروزچہارشنبہ 14مئی کو بنگلورو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ اب تک 108 ایمبولینسس نجی ایجنسیوں کے ذریعہ چلائی جاتی رہی ہےں۔ اس نظام میں بہت سے مسائل تھے،مگر ریاستی حکومت نے اب سے 108 ایمبولینسوں کو چلانے کے لیے تمام تیاریاں کر لی ہیں۔ اس ضمن مےں چامراج نگر ضلع میں اس قسم کا ایک تجربہ کامیابی کے ساتھ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 108ایمبولینس سروس عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے بہت اہم ہے۔ ایک نجی ایجنسی کی طرف سے اس کا صحیح طریقہ سے انتظام نہیں کیا جا رہا تھا۔اگرچہ حکومت نے ایجنسی کو رقم ادا کی ہے لےکن ایمبولینس کے عملہ کو وقت پر ادائیگی نہیں کی گئی۔ دنیش گنڈوراو¿ نے کہاکہ حکومت کو کئی بار مداخلت کرکے ایمبولینس ڈرائیوروں کا مسئلہ حل کرنا پڑا۔ وزیرنے کہا کہ ان تمام مسائل کو اب حل کیا جا سکتا ہے کہ حکومت اس کا انتظام کر رہی ہے۔ 108 ایمبولینس کی ملکیت حکومت کے پاس ہے۔ ایمبولینسوں کے لیے ڈیزل اور پیٹرول سے لے کر ڈرائیوروں کی تنخواہوں تک سب کچھ حکومت ادا کرتی تھی۔ ایک پرائیویٹ ایجنسی صرف ایک کمانڈ سنٹر کے ذریعہ ان کا انتظام کر رہی تھی۔ ایجنسی کے بجائے محکمہ صحت اسے چلائے تو سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ اس سے نظام بھی بہتر ہو سکتا ہے۔ محکمہ صحت نے پہلے ہی چامراج نگر ضلع میں تجرباتی بنےاد پر 108 ایمبولینس سروس کو کامیابی سے چلایا ہے۔محکمہ اگلے ماہ ریاست میں تمام ریاستی ایمبولینسوں کو اپنی تحویل میں لے گا۔ اس کے بعد تین ماہ کے اندر محکمہ صحت اپنے کمانڈ کنٹرول سنٹر کے تحت 108 ایمبولینسس کا انتظام سنبھال لے گا۔بنگلور میں ایک کمانڈ سنٹر اور ہر ضلع میں الگ الگ کمانڈ سنٹر قائم کیا جائے گا۔وزیر صحت نے کہا ہے کہ سرکاری ضلع اسپتالوں کو ریاست میں” جیواسارتھاکتے“ پروگرام کے تحت اعضاءکے عطیہ اور اعضاءکی پیوند کاری کی صحت خدمات پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے عہدیداروں کو تمام ضلع اسپتالوں میں اعضاءکی بازیافت کے مراکز شروع کرنے کی ہدایت دی۔

